پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام

by Other Authors

Page 28 of 71

پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 28

کی سائنس کی سب سے پرانی Royal Society نےHugeus Medalدیا۔اس موقعہ پر ایک رسالے نے لکھا کہ :- دنیا میں ایسے بہت کم سائنسدان ہیں جنہوں نے مسلسل اور اتنی تیزی سے نئے نظریات پیش کیے ہوں جیسے ڈاکٹر عبدالسلام نے گذشتہ تیرہ سالوں میں کیے ہیں۔(Biographic Sketch of Prof۔Abdus Salam By Dr۔A Ghani) 1969ء میں انہیں امریکہ کی یونیورسٹی آف میامی نے ان کی خدمات پر اوپن ہیمر میڈل دیا۔1970ء میں سویڈن ( Royal Academy Of Science Sweden) نے اور 1971ء میں روس (Academy of ScienceUSSR ) اور ا مریکہ (American Academy Of Art and Science) نے ڈاکٹر سلام کو اپنی اپنی سوسائٹی کا رکن بنالیا۔ڈاکٹر عبدالسلام ابھی بچہ تھے کہ ان کے والد صاحب کو خواب کے ذریعے ان کے تیزی کے ساتھ ترقی کرنے کے بارہ میں اطلاع دی گئی۔ان کے والد فرماتے ہیں:۔ایک رؤیا میں ایک نہایت بلند درخت دکھایا گیا جس کی شاخیں فضا میں نہایت ارفع چلی گئی ہیں عزیزم عبد السلام اس درخت پر چڑھ رہا ہے اور بڑی پھرتی سے چڑھتا چلا جارہا ہے۔۔۔۔۔دیکھ کر میں ڈرا کہ معصوم بچہ ہے گر نہ جائے اور اسے زور سے آواز دینے لگا کہ سلام اب بس کرو اور نیچے اُتر و۔بچہ میری طرف دیکھتا ہے اور مسکراتے ہوئے کہتا ہے کہ ابا جان فکر نہ کریں۔یہ کہتے ہوئے پھر اوپر ہی اوپر چڑھتا گیا اور اتنی بلندی پر گیا کہ گو یا نظروں سے اوجھل ہو گیا۔(سرگزشت) 28