پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام

by Other Authors

Page 8 of 71

پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 8

عبدالسلام کی پیدائش اور ابتدائی حالات پہلی بیوی کی وفات کے تین سال بعد چوہدری محمد حسین صاحب کا رشتہ حضرت حافظ نبی بخش صاحب پٹواری کی بیٹی محترمہ ہاجرہ بیگم صاحبہ سے طے ہوا۔اس رشتہ کے لئے حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے اجازت عطا فرمائی اور مسجد مبارک قادیان میں خود یہ نکاح پڑھا اور بہت لمبی دُعا کروائی۔12 مئی 1925 ء کو شادی ہوئی اور شادی کے ایک ہفتہ بعد دلہن اپنے والدین کے پاس سنتوکھ داس ضلع ساہیوال چلی گئیں جہاں ان کے والد ملازم تھے۔3 رجون 1925ء کو انگلستان کے بادشاہ کا یوم پیدائش تھا۔چوہدری محمد حسین صاحب مغرب کی نماز پڑھنے کے لئے مسجد احمد یہ جھنگ گئے۔مغرب کی سنتیں ادا کرتے ہوئے قیام کی حالت میں وہ قرآن کریم کی یہ دعا کر رہے تھے :۔رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا۔(الفرقان:۷۵) یعنی اے ہمارے رب ! ہم کو ہماری بیویوں کی طرف سے اور اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں متقیوں کا امام بنا۔اس دوران اُن پر کشفی حالت طاری ہوئی اور ایک فرشتہ ظاہر ہوا۔اس کے دونوں ہاتھوں میں ایک معصوم بچہ تھا۔فرشتے نے وہ بچہ چوہدری محمد حسین صاحب کو پکڑا یا اور کہا کہ اللہ کریم نے آپ کو بیٹا عطا فرمایا ہے۔انہوں نے اس بچے کا نام پوچھا تو آواز آئی: 8