پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام

by Other Authors

Page 7 of 71

پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 7

ہاتھ پر بیعت کر لی۔اگر چہ اس سے پہلے اُن کے بڑے بھائی چوہدری غلام حسین صاحب اور والدہ احمدی ہو چکے تھے تاہم ان کی بہت مخالفت ہوئی لیکن وہ اپنے ایمان پر مضبوطی سے جمے رہے۔ان کے احمدی ہونے کے اٹھارہ دن بعد حضرت مولا نا نور الدین خلیفۃ المسیح الاول فوت ہو گئے اور حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفہ المسیح الثانی ہوئے۔ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کے والد چوہدری محمد حسین صاحب کی نیکی کا یہ عالم تھا کہ حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے انہیں زمانہ طالب علمی میں ہی احمد یہ ہوٹل لاہور کا سپر نٹنڈنٹ مقرر کردیا تھا۔اس وقت وہ بی۔اے میں پڑھتے تھے۔بی۔اے کے بعد 1920ء میں وہ گورنمنٹ ہائی سکول جھنگ میں عارضی استاد لگ گئے اور بعد میں محکمہ تعلیم میں ہیڈ کلرک ہوئے۔انہی دنوں ان کی شادی ہوئی۔ان کی بیوی کا نام سعیدہ بیگم تھا۔30 را پریل 1922 ء کو ان کے ہاں بیٹی ہوئی جس کا نام مسعودہ بیگم رکھا گیا۔بیٹی کی پیدائش کے ساتھ ہی ان کی بیوی وفات پاگئیں۔چوہدری محمد حسین صاحب نے اس کے بعد تین سال بڑی مصیبت میں گزارے چھوٹی سی بچی کو وہ خود پالتے رہے۔اس دوران انھوں نے خدا تعالیٰ سے بہت دعائیں کیں۔7