پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page vii
پیش لفظ اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو مختلف صلاحیتوں سے نواز رکھا ہے۔بعض لوگ اپنی بیشتر صلاحیتوں کو ضائع کر دیتے ہیں اور ان سے خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھاتے۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی ناشکری ہے۔لیکن بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی خدا دا دصلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے ان سے بھر پور استفادہ کرتے ہیں اور دوسروں سے ممتاز ہو جاتے ہیں۔ایسے ہی لوگوں میں سے ایک مکرم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب ہیں۔جنہیں اللہ تعالیٰ نے غیر معمولی ذہنی صلاحیتوں سے نوازا تھا اور وہ اپنی ان خداداد ذہنی صلاحیتوں کو خوب خوب کام میں لائے اور ا پنی زندگی میں بڑے بڑے عظیم الشان علمی کارنامے سرانجام دیے اور دوسروں کے لئے ایک مثال قائم کر دی۔مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان احمدی بچوں اور بچیوں کی صلاحیتوں کو متحرک کرنے اور ان میں علمی ذوق و شوق پیدا کرنے کے لئے ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کی سوانح اور ان کے علمی کارناموں پر مشتمل یہ کتاب شائع کر رہی ہے۔پہلی مرتبہ یہ کتاب 1983 ء میں پرمش شائع کی گئی۔اب یہ شعبہ اشاعت مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان اسے ایک مرتبہ پھر کمپوز کروا کر شائع کرنے کی توفیق پا رہا ہے۔ایک لمبا عرصہ گزرجانے کی وجہ سے اس کتاب کی نظر ثانی اور اس میں بعض معلومات کے اضافے کی ضرورت تھی۔جس کے لئے ہم کتاب کے IV