فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 35 of 611

فقہ المسیح — Page 35

فقه المسيح 35 علم فقہ اور فقہاء علوم اور حقائق کو لے کر آئے گا۔چنانچہ اپنے مکتوبات میں دوسری جگہ انہوں نے اس راز کو کھول بھی دیا ہے اور خصوصیت سے ذکر کیا ہے کہ مسیح موعود کو قرآنی حقائق کا علم دیا جائے گا۔(الحکم 10 اگست 1901 ، صفحہ 8) مجددین ضرورتِ وقت کے مطابق آتے ہیں فرمایا: مجد د جو آیا کرتا ہے وہ ضرورت وقت کے لحاظ سے آیا کرتا ہے نہ استنجے اور وضو کے مسائل بتلانے “ غیر مقلدین سے بھی تعصب نہ رکھو حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمانی تحریر کرتے ہیں : (احکم 19 مئی 1899 ء صفحہ 4) ایک روز حضرت اقدس علیہ السلام سے عرض کیا کہ حضور یہ وہابی غیر مقلد نا پاک فرقہ ( میں اس وقت سخت متعصب حنفی تھا) جو ہے اس کی نسبت آپ کیا فرماتے ہیں؟ آپ سُن کر اور ہنس کر خاموش ہو گئے اور کچھ جواب نہ دیا۔دوسرے روز پھر میں نے ذکر کیا۔فرمایا کہ یہ فرقہ بھی خدا کی طرف سے ہے بُرا نہیں ہے۔جب لوگوں نے تقلید اور حفیت پر یہاں تک زور دیا کہ ائمہ اربعہ کو منصب نبوت دے دیا تو خدا نے اپنی مصلحت سے اس فرقہ کو پیدا کیا تا که مقلد لوگ راہ راست اور درمیانی صورت میں رہیں۔صرف اتنی بات ان میں ضرور بُری ہے کہ ہر ایک شخص بجائے خود مجتہد اور امام بن بیٹھا اور ائمہ اربعہ کو بُرا کہنے لگا۔ایک اور موقعہ پر حضور نے فرمایا (تذکرۃ المہدی صفحہ 214،213) ایک عرب ہمارے ہاں آیا اور وہ وہابیوں کا سخت مخالف تھا یہاں تک کہ جب اس کے