فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 29 of 611

فقہ المسیح — Page 29

فقه المسيح۔ہے۔رو سے ہمارا عمل ہے۔بخاری اور مسلم کا مقام 29 29 فقہ احمدیہ کے مآخذ آریہ دھرم - روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 87،86) آپ بخاری کا مقام بیان کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں:۔۔۔۔۔۔ایسا مسلمانوں کے لئے صحیح بخاری نہایت متبرک اور مفید کتاب ہے۔۔۔۔۔ایسا ہی مسلم اور دوسری احادیث کی کتابیں بہت سے معارف اور مسائل کا ذخیرہ اپنے اندر رکھتی ہیں۔کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 65) مزید فرمایا بخاری کے پڑھنے سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اس میں برکت اور نور ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ یہ باتیں رسول اللہ کے منہ سے نکلی ہیں۔آپ نے صحیح مسلم کے بارہ میں فرمایا الحکم 17 اگست 1902 ، صفحہ 11) صحیح مسلم اس شرط سے وثوق کے لائق ہے کہ جب قرآن یا بخاری سے مخالف نہ ہو اور بخاری میں صرف ایک شرط ہے کہ قرآن کے احکام اور نصوص صریحہ بینہ سے مخالف نہ ہو اور دوسری کتب حدیث صرف اس صورت میں قبول کے لائق ہوں گے کہ قرآن اور بخاری اور مسلم کی متفق علیہ حدیث سے مخالف نہ ہوں۔۔( آریہ دھرم۔روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 60 حاشیہ ) حضرت مسیح موعود نے قرآن کریم کے مقابل پر صحیح بخاری اور مسلم کے بارے میں فرمایا میرا مذہب یہی ہے کہ البتہ بخاری اور مسلم کی حدیثیں ظنی طور پر صحیح ہیں۔مگر جو حدیث صریح طور پر ان میں سے مبائن و مخالف قرآن کریم کے واقع ہوگی وہ صحت سے باہر ہو جائے گی۔آخر بخاری اور مسلم پر وقتی تو نازل نہیں تھی۔الحق مباحثہ لدھیانہ۔روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 15 ) مزید فرمایا:۔امام بخاری اور مسلم کی عظمت شان اور ان کی کتابوں کا امت میں قبول کیا جانا اگر مان بھی لیا جاوے تب بھی اس بات کی دلیل نہیں ہوسکتا کہ وہ کتا بیں قطعی اور یقینی ہیں۔کیونکہ امت نے ان