فقہ المسیح — Page vi
که تا احباب کو دینی اور فقہی مسائل کے بارہ میں یکجائی طور پر ارشادات پڑھنے اور جاننے میں آسانی ہو اور بوقت ضرورت اس کی تلاش کی سہولت میسر ہو۔یہ ایک قیمتی اور گرانقدر سرمایہ ہے جو مشعل راہ ہے۔اگر اس سے کما حقہ استفادہ کیا جائے تو کتاب اللہ کے احکامات اور اسوہ رسول کی پیروی واطاعت اور مامور زمانہ کی تعلیمات کو جانے ، سمجھنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی راہیں کشادہ ہوتی ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو ان ہدایات کو دلنشیں کرنے اور حرز جان بنانے کی توفیق عطا فرمائے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فیصلوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھنے کی سعادت بخشے۔آمین