فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 1 of 611

فقہ المسیح — Page 1

فقه المسيح 1 بسم اللہ الرحمن الرحیم فقہ احمدیہ کے مآخذ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: فقہ احمدیہ کے مآخذ میرا مذ ہب یہ ہے کہ تین چیزیں ہیں کہ جو تمہاری ہدایت کے لئے خدا نے تمہیں دی ہیں۔(1) سب سے اوّل قرآن ہے جس میں خدا کی توحید اور جلال اور عظمت کا ذکر۔۔۔سو تم ہوشیار رہو اور خدا کی تعلیم اور قرآن کی ہدایت کے برخلاف ایک قدم بھی نہ اُٹھاؤ۔میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ جو شخص قرآن کے سات سو حکم میں سے ایک چھوٹے سے حکم کو بھی ٹالتا ہے وہ نجات کا دروازہ اپنے ہاتھ سے اپنے پر بند کرتا ہے۔کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 26) قرآن شریف جو کتاب اللہ ہے جس سے بڑھ کر ہاتھ میں کوئی کلام قطعی اور یقینی نہیں وہ خدا کا کلام ہے۔وہ شک اور طن کی آلائشوں سے پاک ہے۔ریویو بر مباحثہ بٹالوی و چکڑالوی روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 209) (عربی سے ترجمہ ) خدا کا کلام لفظا لفظا تواتر سے ثابت ہے۔وہ وحی متلو قطعی اور یقینی ہے اور اس کی قطعیت میں شک کرنے والا ہمارے نزدیک کافر مردود اور فاسق ہے اور یہ صرف قرآن کریم کی ہی صفت ہے اور اس کا مرتبہ ہر کتاب اور ہر وحی سے بلند ہے۔( تحفہ بغداد۔روحانی خزائن جلد 7 صفحہ 31) (2) دوسرا ذریعہ ہدایت کا جو مسلمانوں کو دیا گیا ہے سقت ہے یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عملی کارروائیاں جو آپ نے قرآن شریف کے احکام کی تشریح کے لئے کر کے دکھلا ئیں مثلاً قرآن شریف میں بظا ہر نظر پنجگانہ نمازوں کی رکعات معلوم نہیں ہوتیں کہ صبح