فقہ المسیح — Page lvii
حرف آغاز کچھ کے بارہ میں پڑھا اور انتہائی مفید مشورے دیئے۔اہم امور پر وہ مکرم مولا نا مبشر احمد صاحب کا ہلوں مفتی سلسلہ سے مشورہ بھی کرتے رہے۔اس کے علاوہ انہوں نے بعض ضروری حوالہ جات بھی مہیا فرمائے جو اس کتاب میں شامل ہیں۔(2) مکرم وحید احمد رفیق صاحب مربی سلسله استاد فقہ جامعہ احمدیہ کا تعاون بھی خاکسار کو مہیا رہا۔اسی طرح جامعہ احمدیہ میں زیر تعلیم طلباء عزیزان حافظ فہیم احمد قریشی، محمد دانیال اور بحیل احمد شفیق نے پروف ریڈنگ کے کام میں خصوصی معاونت کی۔نیز سید عامر پرویز شاہ صاحب کا رکن لائبریری جامعہ نے بھی گاہے گا ہے خصوصی تعاون کیا۔(3) اس کتاب کی کمپوزنگ اور ابتدائی سیٹنگ مکرم محمد آصف عدیم صاحب مربی سلا پر خلوص محنت اور دلی شوق کے ساتھ کی اور آخری سیٹنگ مکرم کلیم احمد صاحب طاہر مربی سلسلہ نے بڑی محبت اور لگن سے کی۔ہر دو مربیان سلسلہ خاکسار کے خصوصی شکریہ کے مستحق ہیں۔اللہ تعالیٰ سب معاونین کو اجر عظیم عطا کرے اور اس خدمت کو قبول فرمائے۔آمین بعض بزرگان کی حوصلہ افزائی اور اس کتاب کی تدوین میں خصوصی دلچسپی پر خاکسار جذبات تشکر سے معمور ہے۔اس فہرست میں مکرم ملک خالد مسعود صاحب ناظر اشاعت مکرم نصیر احمد صاحب چوہدری نائب ناظم دارالقضاء ربوہ ، مکرم عبدالسمیع خانصاحب ایڈیٹر الفضل ربوہ ، مکرم نصیر احمد صاحب قمر ایڈیشنل وکیل اشاعت لندن اور مکرم شبیر احمد صاحب ثاقب صدر شعبہ حدیث جامعہ احمد یہ ربوہ شامل ہیں۔فجز اھم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء خاکسار انتصار احمد نذر مربی سلسلہ احمدیہ صدر شعبہ فقہ جامعہ احمد یہ ربوہ 15 / اپریل 2015ء 35