فقہ المسیح — Page 504
فقه المسيح 504 متفرق کرے اور نہ میں نے اپنی مرضی سے ایسا کیا۔میں نے کئی جاہل درویش ایسے بھی دیکھے ہیں جنہوں نے شدید ریاضتیں اختیار کیں اور آخر یبوست دماغ سے وہ مجنون ہو گئے اور بقیہ عمر اُن کی دیوانہ پن میں گذری یا دوسرے امراض سل اور دق وغیرہ میں مبتلا ہو گئے۔انسانوں کے دماغی قومی ایک طرز کے نہیں ہیں۔پس ایسے اشخاص جن کے فطرتا قولی ضعیف ہیں۔ان کو کسی قسم کا جسمانی مجاہدہ موافق نہیں پڑ سکتا اور جلد تر کسی خطرناک بیماری میں پڑ جاتے ہیں۔سو بہتر ہے کہ انسان اپنی نفس کی تجویز سے اپنے تئیں مجاہدہ شدیدہ میں نہ ڈالے اور دین العجائز اختیار رکھے۔ہاں اگر خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی الہام ہو اور شریعت غراء اسلام سے منافی نہ ہو تو اس کو بجالانا ضروری ہے لیکن آج کل کے اکثر نادان فقیر جو مجاہدات سکھلاتے ہیں اُن کا انجام اچھا نہیں ہوتا۔پس اُن سے پر ہیز کرنا چاہیے۔سینہ پر دم کر دیا (کتاب البریہ۔روحانی خزائن جلد نمبر 13 صفحہ 199 ، 200 حاشیہ ) حضرت مفتی محمد صادق صاحب حضور علیہ السلام کے دم کرنے کا ایک واقعہ لکھتے ہیں : ایک دفعہ یہ عاجز راقم لاہور سے قادیان آیا ہوا تھا اور جماعت لاہور کے چند اور اصحاب۔بھی ساتھ تھے۔صوفی احمد دین صاحب مرحوم نے مجھ سے خواہش کی کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں سفارش کر کے صوفی صاحب کے سینہ پر دم کرادوں۔چنانچہ حضرت صاحب کو چہ بندی میں سے اندرون خانہ جارہے تھے جبکہ میں نے آگے بڑھ کر صوفی صاحب کو پیش کیا اور ان کی درخواست عرض کی۔حضور نے کچھ پڑھ کر صوفی صاحب کے سینہ پر دم کر دیا۔( پھونک مارا ) اور پھر اندر تشریف لے گئے۔ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب۔صفحہ 175 ، 176)