فقہ المسیح — Page lvi
حرف آغاز کچھ کے بارہ میں اس کتاب کی تیاری میں یہ بات مد نظر رکھی گئی ہے کہ نہ صرف حضرت مسیح موعود کے فقہی مسائل کے بارہ میں جملہ ارشادات کو جمع کیا جائے بلکہ اصول فقہ اور شریعت کی حکمتوں پر مشتمل آپ کے ارشادات بھی اس میں شامل کئے جائیں کیونکہ حضور نے جہاں اسلام کی تعلیم کو دیگر مذاہب کے مقابلے میں پیش فرمایا ہے وہاں شریعت کے احکام کا پُر حکمت ہونا اور عین فطرت کے مطابق ہونا قرار دیا ہے۔حضرت مسیح موعود کی جملہ کتب مکتوبات ، اشتہارات اور ملفوظات جو ساتھ ساتھ الحکم اور بدر میں چھپتے تھے۔اسی طرح کتب سیرت اور اصحاب احمد اور صحابہ کی روایات سے مواد جمع کیا گیا ہے تا کہ حضور علیہ السلام کے اصل کام کو نمایاں کیا جاسکے۔سلسلہ کے لٹریچر کا مطالعہ کر کے کوشش کی گئی ہے کہ کوئی اہم حوالہ رہ نہ جائے تاہم اضافوں کی گنجائش موجود ہے۔اس کتاب میں تمام حوالہ جات کو اصل مآخذ سے لیا گیا ہے۔اسی وجہ سے ملفوظات کی بجائے الحکام اور بدر سے براہِ راست حوالہ جات اخذ کئے گئے ہیں۔الحکم یا بدر میں بعض جگہوں پر ایسی لفظی غلطیاں ملتی ہیں جن کی تصحیح ملفوظات میں کر دی گئی ہے ایسی صورت میں ملفوظات کی تصحیح کے مطابق الفاظ درج کئے گئے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں قادیان سے دو اخبار نکلتے تھے۔الحکم 1897 میں چھپنا شروع ہوا اور البدر 1902ء میں۔ان دونوں اخباروں میں حضور علیہ السلام کے ملفوظات چھپتے تھے۔اخبار بدر 13 را پریل 1905 ء تک البدر کے نام سے چھپتا رہا جبکہ 20 اپریل 1905ء سے یہ بدر کے نام سے چھپنا شروع ہوا۔حوالہ جات میں اسی کے مطابق کہیں البد را ور کہیں بد رلکھا گیا ہے۔اس کتاب کی تدوین میں خاکسار کو بہت سے احباب کا خصوصی تعاون میتر رہا جن کا ذکر کر نا شکر گزاری کے اظہار کے طور پر ضروری سمجھتا ہوں۔(1) سب سے پہلے خاکسار مکرم فضل احمد ساجد صاحب مربی سلسلہ دار الافتاء کا خصوصی طور پر شکر گزار ہے کہ انہوں نے ” “ کے مسودے کو دو مرتبہ بالاستیعاب 66 34