فقہ المسیح — Page 482
فقه المسيح 482 متفرق متعدی بیماریوں سے بچاؤ کرنا چاہئے حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ برکت بی بی صاحبہ اہلیہ اللہ یار صاحب ٹھیکیدار نے بواسطہ لجنہ اماءاللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ میں اکثر اپنی بہن کے لڑکے کو جو چھ یا آٹھ سال کا تھا۔حضرت اقدس کے گھر میں لے جاتی تھی۔ایک دن اس کو جبکہ نماز پڑھ رہی تھی کھانسی ہوئی۔حضور نے فرمایا کہ اس بچہ کو کالی کھانسی ہے جب تک آرام نہ ہو یہاں ساتھ نہ لایا کرو میں نے عرض کی کہ حضور دعافرماویں کہ آرام ہو جائے۔چنانچہ بچہ کو جلد آرام ہو گیا تھا۔متعدی بیماری سے بچاؤ کی تدبیر (سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 267) حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ برکت بی بی صاحبہ اہلیہ اللہ یار صاحب ٹھیکیدار نے بواسطہ لجنہ اماء اللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ ایک مرتبہ میں اور میری بہن مکیریاں سے آئے۔طاعون کے دن تھے۔حضور علیہ السلام کے دروازہ پر پہرہ تھا۔حضور نے فرمایا کہ ” تم کو کسی نے نہیں روکا ؟ عرض کیا کہ نہیں۔حضور ہم کو کسی نے نہیں روکا۔حضور علیہ السلام نے دریافت فرمایا کہ ”جہاں سے تم آئی ہو وہاں تو طاعون نہیں تھا؟ ہم نے کہا کہ نہیں۔حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ کوئی جگہ خالی نہیں رہے گی سب جگہ طاعون پڑ جائے گی۔“ طاعون زدہ علاقہ سے باہر نکل جاؤ (سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 265-264) یکم مارچ 1907ء کو ایک دوست نے ذکر کیا کہ ہمارے گاؤں میں طاعون ہے۔فرمایا کہ گاؤں سے فورا باہر نکل جاؤ اور کھلی ہوا میں اپنا ڈیرہ لگاؤ۔مت خیال کرو کہ طاعون زدہ جگہ سے باہر نکلنا انگریزوں کا خیال ہے اور اس واسطے اس کی طرف توجہ کرنا فرض نہیں ، یہ بات نہیں۔طاعون والی جگہ سے باہر نکلنا، یہ فیصلہ شرعی ہے۔گندی ہوا سے اپنے آپ کو