فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 478 of 611

فقہ المسیح — Page 478

فقه المسيح 478 متفرق خلاف نہ ہو۔اور اس خواب میں حکمت یہ معلوم ہوتی ہے کہ جس طرح اصحاب فیل (جو عیسائی) تھے کے حملہ سے خدا نے کعبہ کو محفوظ رکھا اور اپنے پاس سے سامان پیدا کر کے ان کو ہلاک و پسپا کیا اسی طرح آتھم کی پیش گوئی والے معاملہ میں بھی عیسائیوں کا اسلام پر حملہ ہوگا اور ان کو ظاہرا اسلام کے خلاف شور پیدا کرنے کا موقعہ مل جائے گا لیکن بالآخر اللہ تعالیٰ اپنے پاس سے ان کو شکست و ہنر یمت کا سامان پیدا کر دے گا اور یہ کہ مومنوں کو چاہئے کہ اس معاملہ میں خدا پر بھروسہ کریں اور اسی سے مدد کے طالب ہوں اور اس وقت کو یاد رکھیں کہ جب مکہ والے کمزور تھے اور ان پر ابرہہ کا لشکر حملہ آور ہوا تھا اور پھر خدا نے ان کو بچایا۔نیز خاکسار عرض کرتا ہے کہ پیر صاحب اور میاں عبداللہ صاحب کی روایتوں میں بعض اختلافات ہیں جو دونوں میں سے کسی صاحب کے نسیان پر مبنی معلوم ہوتے ہیں مثلاً میاں عبداللہ صاحب نے اپنی روایت میں بجائے ماش کے چنے کے دانے بیان کئے ہیں۔مگر خواہ ان میں سے کوئی ہو ماش اور چنے ہر دو کی تعبیر علم الرؤیا کے مطابق غم و اندوہ کی ہے۔جس میں یہ اشارہ ہے کہ آتھم والے معاملہ میں بظاہر کچھ غم پیش آئے گا۔مگر یہ غم واندوہ سورۃ الفیل کے اثر کے ماتحت بالآخر تاریک کنوئیں میں ڈال دیا جاوے گا۔واللہ اعلم۔دین اسلام کے پانچ مجاہدات فرمایا: سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 290،289) خدا تعالیٰ نے دین اسلام میں پانچ مجاہدات مقرر فرمائے ہیں۔نماز ، روزہ ، زکوۃ صدقات، حج ، اسلامی دشمن کا ذب اور دفع خواہ سیفی ہو خواہ قلمی۔یہ پانچ مجاہدے قرآن شریف سے ثابت ہیں۔مسلمانوں کو چاہئے کہ ان میں کوشش کریں اور ان کی پابندی کریں۔یہ روزے تو سال میں ایک ماہ کے ہیں۔بعض اہل اللہ تو نوافل کے طور پر اکثر روزے رکھتے رہتے ہیں اور ان میں مجاہدہ کرتے ہیں۔ہاں دائمی روزے رکھنا منع ہیں یعنی ایسا نہیں چاہیے کہ آدمی ہمیشہ روزے ہی