فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 472 of 611

فقہ المسیح — Page 472

فقه المسيح 472 متفرق دیکھے کہ وہ عملیات اور تعویذ کرتے ہیں کوئی عمل آپ کے بھی یاد ہے جس کو دیکھ کر ہمیں بھی یقین آجائے کہ عمل ہوتا ہے۔میں نے عرض کیا کہ ہاں یاد ہے۔فرمایا دکھاؤ اور میں نے عرض کی کہ ہاں وقت آنے دیجئے ، دکھلا دوں گا۔حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا کہ ضرور صاحبزادہ صاحب کو یاد ہوگا ان کے بزرگوں سے عمل چلے آتے ہیں۔کوئی دو گھنٹہ کے بعد ایک شخص آیا جس کو ذات الجب یعنی پسلی کا در دشدت سے تھا میں نے عرض کی کہ دیکھئے اس پر عمل کرتا ہوں۔حضرت خلیفتہ المسیح نے فرمایا کہ ہاں عمل کرو۔حضرت اقدس علیہ السلام نے بھی فرمایا کہ ہاں عمل کرو۔میں نے اس شخص پر دم کیا اس کو درد سے بالکل خدا تعالیٰ نے آرام کر دیا اور شفا دی۔جب اس کو آرام ہو گیا تو حضرت خلیفہ امسیح علیہ السلام نے فرمایا کہ مسمریزم ہے ؟ میں نے اس زمانہ میں مسمریزم کا نام بھی نہیں سنا تھا اور نہ میں جانتا تھا کہ مسمریزم کیا چیز ہوتا ہے۔حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا صاحبزادہ صاحب تم نے کیا پڑھا تھا؟ میں نے عرض کیا کہ حضرت صلی اللہ علیک وعلی محمد۔میں نے الحمد شریف پڑھی تھی۔تعویذ اور دم ( تذكرة المهدی صفحه 186) ایک شخص نے مسئلہ استفسار کیا کہ تعویذ کا باز وغیرہ مقامات پر باندھنا اور دم وغیرہ کرنا جائز ہے کہ نہیں ؟ اس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جناب مولا نا حکیم نورالدین صاحب کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: احادیث میں کہیں اس کا ثبوت ملتا ہے کہ نہیں ؟“ حکیم صاحب نے عرض کی کہ لکھا ہے کہ خالد بن ولید جب کبھی جنگوں میں جاتے تو آنحضرت ﷺ کے موئے مبارک جو کہ آپ کی پگڑی میں بندھے ہوتے آگے کی طرف لڑکا لیتے۔پھر آنحضرت ﷺ نے صرف ایک دفعہ صبح کے وقت سارا سر منڈوایا تھا تو آپ نے