فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page lii of 611

فقہ المسیح — Page lii

حرف آغاز حكم عدل کا فقہی اسلوب یہ آلہ جس کے ذریعہ سے اب تصویر لی جاتی ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں ایجاد نہیں ہوا تھا اور یہ نہایت ضروری آلہ ہے جس کے ذریعہ سے بعض امراض کی تشخیص ہو سکتی ہے ایک اور آلہ تصویر کا نکلا ہے جس کے ذریعہ سے انسان کی تمام ہڈیوں کی تصویر کھینچی جاتی ہے اور وجع المفاصل و نقرس وغيره امراض کی تشخیص کے لئے اس آلہ کے ذریعہ سے تصویر کھینچتے ہیں اور مرض کی حقیقت معلوم ہوتی ہے۔ایسا ہی فوٹو کے ذریعہ سے بہت سے علمی فوائد ظہور میں آئے ہیں۔“ ( براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 366) اسی طرح ریل کی سواری کی ایجاد سے بھی آپ نے فائدہ اُٹھایا اور اسے اپنے لئے نشان قرار دیا۔فونوگراف میں نظم ریکارڈ کی گئی جو آپ نے خاص اس مقصد کے لئے لکھی تھی جس کا پہلا شعر یہ تھا آواز آ رہی ہے یہ فونوگراف سے ڈھونڈ وخدا کو دل سے نہ لاف و گزاف سے ہر نئی ایجاد اور فن کو حضور نے اس شرط پر درست اور جائز قرار دیا کہ اگر اسے شریعت کی ہدایت کے مطابق استعمال کیا جائے تو ایسا کام جائز ہے۔ایک شخص نے سوال کیا کہ عکسی تصویر لینا شرعا جائز ہے؟ فرمایا کہ یہ ایک نئی ایجاد ہے پہلی کتب میں اس کا ذکر نہیں۔بعض اشیاء میں ایک منجانب اللہ خاصیت ہے جس سے تصویر اتر آتی ہے۔اگر اس فن کو خادم شریعت بنایا جاوے تو جائز ہے۔“ 30 30 ( بدر 24 ، 31 دسمبر 1908 ء صفحہ 5)