فقہ المسیح — Page 450
فقه المسيح 450 امور معاشرت ، رہن سہن ، باہمی تعاون میرے اس عمل کو قبول کرے گا، مجھے نجات دے گا ؟ حضور نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ذرہ نواز ہے۔تم خدا کو واحد لاشریک یقین کرو اور بتوں کی طرف بالکل توجہ نہ کرو اور اپنی ہدایت کے لئے خدا سے اپنی زبان میں ہی دعا مانگتے رہا کرو۔اس نے کہا کہ میں ضرور ایسا کروں گا۔حضور بھی میرے لئے دعا مانگتے رہیں۔پھر ہم واپس جالندھر آگئے اور وہ ساہوکار دوسرے تیسرے دن آتا اور بڑے ادب کے ساتھ حضور کے سامنے بیٹھ جاتا۔ہندوؤں کے ساتھ لین دین اور معاشرت (سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 51،50) حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہندؤوں کے ہاں کا کھانا کھا پی لیتے تھے اور اہل ہنود کا تحفہ از قسم شیرینی وغیرہ بھی قبول فرما لیتے تھے اور کھاتے بھی تھے۔اسی طرح بازار سے ہند و حلوائی کی دُکان سے بھی اشیاء خوردنی منگواتے تھے۔ایسی اشیا ء اکثر نقد کی بجائے ٹونبو کے ذریعہ سے آتی تھیں۔یعنی ایسے رقعہ کے ذریعہ جس پر چیز کا نام اور وزن اور تاریخ اور دستخط ہوتے تھے۔مہینہ بعد دکاندار وہ ٹو نبو بھیج دیتا اور حساب کا پرچہ ساتھ بھیجتا۔اس کو چیک کر کے آپ حساب ادا کر دیا کرتے تھے۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ حضرت مسیح موعود ہندوؤں کے ہاتھ کی پکی ہوئی چیز جائز سمجھتے تھے اور اس کے کھانے میں پر ہیز نہیں تھا۔آج کل جو عموما پر ہیز کیا جاتا ہے۔اس کی وجہ مذہبی نہیں بلکہ اقتصادی ہے۔(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 794) مقدمات میں مصنوعی گواہ بنانا ایک مختار عدالت نے سوال کیا کہ بعض مقدمات میں اگر چہ وہ سچا اور صداقت پر ہی مبنی ہو