فقہ المسیح — Page 447
فقه المسيح 447 امور معاشرت ، رہن سہن ، باہمی تعاون شخص کسی کی ماں بہن کو گالیاں دے، تو کیا وہ روار کھے گا کہ اس کے ساتھ مل کر بیٹھے اور معانقہ کرے۔پھر جب یہ بات نہیں اللہ اور رسول کے دشمنوں اور گالیاں دینے والوں سے کیوں اس کو جائز رکھا ہے۔ناول لکھنا اور پڑھنا الحکم 17 اگست 1902 ، صفحہ 10 ) حضرت اقدس مسیح موعود کی خدمت میں ایک سوال پیش ہوا کہ ناولوں کا لکھنا اور پڑھنا کیسا ہے؟ فرمایا: ناولوں کے متعلق وہی حکم ہے جو آنحضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اشعار کے متعلق فرمایا ہے کہ حَسَنُهُ حَسَنٌ وَ قَبِيْحُهُ قَبِيْحٌ اُس کا اچھا حصہ اچھا ہے اور قبیح فتیح ہے۔اعمال نیت پر موقوف ہیں۔مثنوی مولوی رومی میں جو قصے لکھے ہیں وہ سب تمثیلیں ہیں اور اصل واقعات نہیں ہیں۔ایسا ہی حضرت عیسی علیہ السلام تمثیلوں سے بہت کام لیتے تھے۔یہ بھی۔ایک قسم کے ناول ہیں جو ناول نیت صالح سے لکھے جاتے ہیں، زبان عمدہ ہوتی ہے نتیجہ نصیحت آمیز ہوتا ہے اور بہر حال مفید ہیں اُن کے حسب ضرورت و موقعہ لکھنے پڑھنے میں گناہ نہیں۔غیر مسلم کو قربانی کا گوشت دینا سوال پوچھنے پر آپ نے فرمایا: ( بدر 5 ستمبر 1907 صفحہ 3) قربانی کا گوشت غیر مسلم کو بھی دینا جائز ہے۔“ (ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب صفحہ 83) عیسائیوں کا کھانا جائز ہے اہل کتاب کا کھانا کھانے پر بابومحمد افضل صاحب کے سوال پر حضرت اقدس نے جواب دیا