فقہ المسیح — Page 441
فقه المسيح 441 امور معاشرت ، رہن سہن ، باہمی تعاون مجالس مشاعرہ ایک جگہ بعض شاعرانہ مذاق کے دوست ایک با قاعدہ انجمن مشاعرہ قائم کرنا چاہتے تھے اس کے متعلق حضرت سے دریافت کیا گیا۔فرمایا: تضیع اوقات ہے کہ ایسی انجمنیں قائم کی جاویں اور لوگ شعر بنانے میں مستغرق رہیں۔ہاں یہ جائز ہے کہ کوئی شخص ذوق کے وقت کوئی نظم لکھے اور اتفاقی طور پر کسی مجلس میں سنائے یا کسی اخبار میں چھپوائے۔ہم نے اپنی کتابوں میں کئی نظمیں لکھی ہیں مگر اتنی عمر ہوئی آج تک کبھی کسی مشاعرہ میں شامل نہیں ہوئے۔میں ہرگز پسند نہیں کرتا کہ کوئی شاعری میں اپنا نام پیدا کرنا چاہے۔ہاں اگر حال کے طور نہ صرف قال کے طور پر اور جوشِ روحانی سے اور نہ خواہش نفسانی سے کبھی کوئی نظم جو مخلوق کے لیے مفید ہوسکتی ہوںلکھی جائے تو کچھ مضائقہ نہیں مگر یہی پیشہ کر لینا ایک منحوس کام ہے۔نسل افزائی کے لئے سانڈ رکھنا ( بدر 27 جون 1907 ء صفحہ 7) ایک شخص نے سوال کیا کہ خالصة لوجہ اللہ نسل افزائی کی نیت سے اگر کوئی سانڈ چھوڑے تو کیا یہ جائز ہے؟ فرمایا: أَصْلُ الَا شَيَاءِ إِبَاحَة اشیاء کا اصل تو اباحت ہی ہے۔جنہیں خدا تعالیٰ نے حرام فرمایا وہ حرام ہیں باقی حلال۔بہت سی باتیں نیت پر موقوف ہیں۔میرے نزدیک تو یہ جائز بلکہ ثواب کا کام ہے۔عرض کیا گیا کہ قرآن مجید میں آیا ہے۔فرمایا: میں نے جواب دیتے وقت اسے زیر نظر رکھ لیا ہے وہ تو دیوتوں کے نام پر دیتے تھے۔یہاں