فقہ المسیح — Page 427
فقه المسيح فرمایا: 427 نئی ایجادات اعمال نیت پر موقوف ہیں۔تبلیغ کی خاطر اس طرح سے نظم فونوگراف میں سنانا جائز ہے کیونکہ اشعار سے بسا اوقات لوگوں کے دلوں کو نرمی اور رقت حاصل ہوتی ہے۔کفار کی مصنوعات کا استعمال جائز ہے ( بدر 24 مئی 1908 ، صفحہ 8) ایک شخص کا سوال پیش ہوا کہ جب ریل دجال کا گدھا ہے تو ہم لوگ اس پر کیوں سوار ہوں؟ فرمایا:۔کفار کی صنعت سے فائدہ اُٹھانا منع نہیں ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ گھوڑی کو گدھے کے ساتھ ملانا دجل ہے پس ملانے والا دجال ہے لیکن آپ برابر خچر پر سواری کرتے تھے اور ایک کافر بادشاہ نے ایک خچر آپ کو بطور تحفہ کے بھیجی تھی اور آپ اس پر برابر سواری کرتے رہے۔ریل کا سفر ہمارے فائدہ کے لئے ہے ریل کے ذکر پر فرمایا : (بدر 28 مارچ 1907 صفحہ 4) اس زمانہ میں خدا نے ہماری جماعت کو فائدہ پہنچایا ہے کہ سفر کا بہت آرام ہے ورنہ کہاں سے کہاں ٹھوکریں کھاتا ہوا انسان ایک دوسرے مقام پر پہنچتا تھا۔مدر اس جہاں سیٹھ عبدالرحمن صاحب ہیں اگر کوئی جاتا تو گرمیوں میں روانہ ہوتا اور سردیوں میں پہنچتا تھا۔اس زمانہ کی نسبت خدا نے خبر دی ہے وَإِذَا النُّفُوسُ زُوجَتُ (التکویر : 8 ) کہ جب ایک اقلیم کے لوگ دوسرے اقلیم والوں کے ساتھ ملیں گے۔البدر 6 فروری 1903 صفحہ 21)