فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 410 of 611

فقہ المسیح — Page 410

فقه المسيح 410 بدعات اور بد رسومات کلام پڑھ کر پھونکنا ایک دوست نے سوال کیا کہ مجھے قرآن شریف کی کوئی آیت بتلائی جاوے کہ میں پڑھ کر اپنے بیمار کو دم کروں تا کہ اس کو شفا ہو۔حضرت نے فرمایا:۔بے شک قرآن شریف میں شفا ہے۔روحانی اور جسمانی بیماریوں کا وہ علاج ہے مگر اس طرح کے کلام پڑھنے میں لوگوں کو ابتلاء ہے۔قرآن شریف کو تم اس امتحان میں نہ ڈالو۔خدا تعالیٰ سے اپنے بیمار کے واسطے دعا کرو۔تمہارے واسطے یہی کافی ہے۔کشف قبور کا دعوی بے ہودہ بات ہے فرمایا: ( بدر 25 اکتوبر 1906 صفحه 4) یہ لوگ جو کشف قبور لئے پھرتے ہیں یہ سب جھوٹ ، لغو اور بے ہودہ بات ہے اور شرک ہے۔ہم نے سنا ہے کہ اس طرف ایک شخص پھرتا ہے اور اس کو بڑا دعوی کشف قبور کا ہے۔اگر اس کا علم سچا ہے تو چاہیے کہ وہ ہمارے پاس آئے اور ہم اس کو ایسی قبروں پر لے جائیں گے جن سے ہم خوب واقف ہیں، مگر یہ سب بے ہودہ باتیں ہیں اور ان کے پیچھے پڑنا وقت کو ضائع کرنا ہے۔سعید آدمی کو چاہیے کہ ایسے خیالات میں اپنے اوقات کو خراب نہ کرے اور اس طریق کو اختیار کرے جو اللہ اور اس کے رسول اور اس کے صحابہ نے اختیار کیا۔خود ساخته وظائف واذکار ( بدر 19 مارچ 1908 ء صفحہ 5) بڑے بڑے صوفیوں ، سجادہ نشینوں نے اپنا کمال اس میں سمجھ رکھا ہے کہ بڑے لمبے چوڑے وظائف اور اذ کا رو اشغال خود ہی تجویز کر لیے ہیں۔اور اُن میں پڑ کر اصل کو بھی کھو بیٹھے ہیں۔پھر بڑے سے بڑا کام کیا تو یہ کر لیا کہ چلہ کرتے ہیں۔کچھ جو ساتھ لے