فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 403 of 611

فقہ المسیح — Page 403

فقه المسيح 403 بدعات اور بد رسومات محرم پر تابوت بنانا اور اس میں شامل ہونا سوال پیش ہوا کہ محترم میں جو لوگ تابوت بناتے ہیں اور محفل کرتے ہیں اس میں شامل ہونا کیسا ہے؟ فرمایا: دو گناہ ہے۔“ ( بدر 14 مارچ 1907 ء صفحہ 5) دسویں محرم کو شربت اور چاول کی تقسیم قاضی ظہور الدین صاحب اکمل نے سوال کیا کہ محرم دسویں کو جو شربت و چاول وغیرہ تقسیم کرتے ہیں اگر یہ اللہ بہ نیت ایصال ثواب ہو تو اس کے متعلق حضور کا کیا ارشاد ہے؟ فرمایا: ایسے کاموں کے لیے دن اور وقت مقرر کر دینا ایک رسم و بدعت ہے اور آہستہ آہستہ ایسی رسمیں شرک کی طرف لے جاتی ہیں۔پس اس سے پر ہیز کرنا چاہئے کیوں کہ ایسی رسموں کا انجام اچھا نہیں۔ابتدا میں اسی خیال سے ہو مگر اب تو اس نے شرک اور غیر اللہ کے نام کا رنگ اختیار کرلیا ہے اس لیے ہم اسے ناجائز قرار دیتے ہیں۔جب تک ایسی رسوم کا قلع قمع نہ ہو عقائد باطلہ دور نہیں ہوتے۔ذکر اڈہ کرنا کیسا ہے؟ ( بدر 14 مارچ 1907 ء صفحہ 5) ایک شخص نے سوال کیا کہ یہ جو صوفیوں نے بنایا ہوا ہے کہ توجہ کے واسطے اس طرح بیٹھنا چاہیے اور پھر اس طرح دل پر چوٹ لگانی چاہیے اور ذکر اڑ ہ اور دیگر اس قسم کی کتابیں۔کیا یہ جائز ہیں ؟ فرمایا: یہ جائز نہیں ہیں بلکہ سب بدعات ہیں حَسْبُنَا كَتَابُ اللہ ہمارے واسطے اللہ تعالیٰ کی پاک کتاب قرآن شریف کافی ہے۔اللہ تعالیٰ کی کتاب سلوک کے واسطے کافی ہے جو باتیں اب ان لوگوں نے نکالی ہیں یہ باتیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ میں ہرگز نہ تھیں۔