فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 377 of 611

فقہ المسیح — Page 377

فقه المسيح سماع 377 بدعات اور بد رسومات ذکر آیا کہ بعض بزرگ راگ سنتے ہیں۔آیا یہ جائز ہے؟ فرمایا: بدعات اور بد رسومات اس طرح بزرگان دین پر بدظنی کرنا اچھا نہیں۔حسن ظن سے کام لینا چاہیے۔حدیث سے ثابت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اشعار سنے تھے۔لکھا ہے کہ حضرت عمرؓ کے زمانہ میں ایک صحابی مسجد کے اندر شعر پڑھتا تھا۔حضرت عمرؓ نے اس کو منع کیا۔اس نے جواب دیا۔میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے مسجد میں شعر پڑھا کرتا تھا تو کون ہے جو مجھے روک سکے؟ یہ سن کر حضرت امیر المومنین بالکل خاموش ہو گئے۔قرآن شریف کو بھی خوش الحانی سے پڑھنا چاہیے بلکہ اس قدر تاکید ہے کہ جو شخص قرآن شریف کو خوش الحانی سے نہیں پڑھتا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔اور خود اس میں ایک اثر ہے۔عمدہ تقریر خوش الحانی سے کی جائے تو اس کا بھی اثر ہوتا ہے۔وہی تقریر ژولیدہ زبانی سے کی جائے تو اس میں کوئی اثر نہیں ہوتا۔جس شے میں خدا تعالیٰ نے تاثیر رکھی ہے اس کو اسلام کی طرف کھینچنے کا آلہ بنایا جائے تو اس میں کیا حرج ہے۔حضرت داؤد کی زبور گیتوں میں تھی جس کے متعلق کہا گیا ہے کہ جب حضرت داؤ د خدا کی مناجات کرتے تھے تو پہاڑ بھی ان کے ساتھ روتے تھے اور پرندے بھی تسبیح کرتے تھے۔مزامیر سوال :۔مزامیر کے متعلق آپ کا کیا حکم ہے؟ فرمایا: ( بدر 17 نومبر 1905 ءصفحہ 7،6) بعض نے قرآن شریف کے ایک لفظ لَهُوَ الْحَدِیثِ (لقمان (7) کو مزا میر سے تعبیر کیا