فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 374 of 611

فقہ المسیح — Page 374

فقه المسيح 374 حلت و حرمت آپ نے بعض چیزوں کو ایسے طور پر استعمال کیا جس سے زبان کوئی لطف ذائقہ نہیں اُٹھا سکتی تھی اور یہ دلیل تھی اس امر کی کہ آپ کسی چیز کو ضرور تا قیام زندگی کا ایک موجب سمجھ کر استعمال کرتے تھے۔ایک مرتبہ آپ کے پاس بہت سے سیب آئے اور جہاں تک مجھے یاد ہے یہ ڈالی میاں حاجی عمر ڈار مرحوم نے بھجوائی تھی۔آپ بجائے اس کے کہ سیب کو تراش کر کھاتے چند دانے لے کر ان کا پانی نکلوایا اور پی لیا اور فرمایا کہ ” میں اس لئے پیتا ہوں کہ قلب کے لئے مفید ہے۔آپ کی زندگی میں اس قسم کے واقعات بہت ملیں گے۔آپ ادویات کا استعمال بھی فرماتے تھے اور پوری مقدار کھایا کرتے تھے۔صبر کی گولیاں جن کو آپ ' پیٹ کی جھاڑو فرمایا کرتے تھے ہر وقت رو مال میں بندھی رہتی تھیں ایسا ہی مشک بھی اس لئے کہ دورانِ سر کا دورہ بعض اوقات اچانک ہو جاتا تھا۔سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام از شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی صفحہ 64) تصویر کی حرمت کا مسئلہ ( مولوی سید عبدالواحد صاحب کے بعض شبہات کا ازالہ کرتے ہوئے آپ نے تحریر فرمایا ) سوال۔احادیث میں کسی جاندار کی تصویر کھنچنے میں سخت وعید آئی ہے مگر حضور کی عکسی تصویر ہیں جو شائع کی گئی ہیں۔ان سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت اس کو جائز رکھتے ہیں۔جواب۔میں اس بات کا سخت مخالف ہوں کہ کوئی میری تصویر کھینچے اور اس کو بُت پرستوں کی طرح اپنے پاس رکھے یا شائع کرے۔میں نے ہرگز ایسا حکم نہیں دیا کہ کوئی ایسا کرے اور مجھے سے زیادہ بُت پرستی اور تصویر پرستی کا کوئی دشمن نہیں ہوگا۔لیکن میں نے دیکھا ہے کہ آج کل یورپ کے لوگ جس شخص کی تالیف کو دیکھنا چاہیں اول خواہشمند ہوتے ہیں جواس کی تصویر دیکھیں کیونکہ یورپ کے ملک میں فراست کے علم کو بہت ترقی ہے۔اور اکثر اُن کی محض تصویر کو دیکھ کر شناخت کر سکتے ہیں کہ ایسا مدعی صادق ہے یا کا ذب۔اور وہ لوگ باعث ہزار ہا کوس کے