فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 367 of 611

فقہ المسیح — Page 367

فقه المسيح 367 حلت و حرمت نشہ آور اشیا کا استعمال عمر کو گھٹا دیتا ہے فرمایا: کیا ہی عمدہ قرآنی تعلیم ہے کہ انسان کی عمر کوخبیث اور مضر اشیاء کے ضرر سے بچالیا۔یہ نیکی شراب وغیرہ انسان کی عمر کو بہت گھٹا دیتی ہیں۔اس کی قوت کو برباد کر دیتی ہیں اور بڑھاپے سے پہلے بوڑھا کر دیتی ہیں۔یہ قرآنی تعلیم کا احسان ہے کہ کروڑوں مخلوق ان گناہ کے امراض سے بچ گئی جو ان نشہ کی چیزوں سے پیدا ہوتی ہیں۔(الحام 10 مارچ 1903 صفحہ 9) افیون کے مضر اثرات فرمایا: جو لوگ افیون کھاتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہمیں موافق آگئی ہے ، وہ موافق نہیں آتی۔دراصل وہ اپنا کام کرتی رہتی ہے اور قومی کونا بود کر دیتی ہے۔نشہ آور چیزوں سے بچنے کا عملی نمونہ فرمایا: الحکم 17 /اکتوبر 1902 ءصفحہ 12 ) ایک دفعہ مجھے ایک دوست نے یہ صلاح دی کہ ذیا بیطس کے لئے افیون مفید ہوتی ہے۔پس علاج کی غرض سے مضائقہ نہیں کہ افیون شروع کر دی جائے میں نے جواب دیا کہ یہ آپ نے بڑی مہربانی کی کہ ہمدردی فرمائی لیکن اگر میں ذیا بیطس کے لئے افیون کھانے کی عادت کرلوں تو میں ڈرتا ہوں کہ لوگ ٹھٹھا کر کے یہ نہ کہیں کہ پہلا مسیح تو شرابی تھا اور دوسرا افیونی۔پس اس طرح جب میں نے خدا پر توکل کی تو خدا نے مجھے ان خبیث چیزوں کا محتاج نہیں کیا اور بارہا جب مجھے غلبہ مرض کا ہوا تو خدا نے فرمایا کہ دیکھ میں نے تجھے شفاد یدی۔(نسیم دعوت۔روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 435،434)