فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 265 of 611

فقہ المسیح — Page 265

فقه المسيح 265 نکاح اعلان کے لیے جائز ہے۔الحکم 17 اکتوبر 1902، صفحہ 8،7) ولیمه تعریف ولیمہ پوچھی گئی تو فرمایا : ولیمہ یہ ہے کہ نکاح کرنے والا نکاح کے بعد اپنے احباب کو کھانا کھلائے۔“ اسی طرح ایک اور موقعہ پر فرمایا: الحکم 10 فروری 1907 صفحہ 11) نکاح میں کوئی خرچ نہیں ، طرفین نے قبول کیا اور نکاح ہو گیا۔بعد ازاں ولیمہ سنت ہے۔سواگر اس کی استطاعت بھی نہیں تو یہ بھی معاف ہے۔“ شادی کے موقعہ پر لڑکیوں کا گانا ( بدر 6 فروری 1908 صفحہ 6) ال کیا گیا کہ لڑکی یا لڑکے والوں کے ہاں جو جوان عورتیں مل کر گھر میں گاتی ہیں۔وہ کیسا ہے؟ فرمایا: اصل یہ ہے کہ یہ بھی اسی طرح پر ہے۔اگر گیت گندے اور نا پاک نہ ہوں ، تو کوئی حرج نہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ میں تشریف لے گئے تو لڑکیوں نے مل کر آپ کی تعریف میں گیت گائے تھے۔مسجد میں ایک صحابی نے خوش الحانی سے شعر پڑھے تو حضرت عمرؓ نے ان کو منع کیا۔اس نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پڑھے ہیں۔تو آپ نے منع نہیں کیا بلکہ آپ نے ایک بار اس کے شعر سنے تو آپ نے اس کے لیے رحمت اللہ فرمایا اور جس کو آپ یہ فرمایا کرتے تھے وہ شہید ہو جایا کرتا تھا۔غرض اس طرح پر اگر فسق و فجور کے گیت نہ ہوں تو منع نہیں۔مگر مردوں کو نہیں چاہیے کہ عورتوں کی ایسی مجلسوں میں بیٹھیں۔یہ یا درکھو کہ جہاں ذرا بھی مطنہ فسق و فجور کا ہو وہ منع ہے۔