فقہ المسیح — Page 192
فقه المسيح 192 نماز جنازہ اور تدفین مردوں سے استفاضہ ایک شخص نے سوال کیا کہ زندگی میں کسی مردے سے تعلق ہو یا مرید کا اپنے پیر سے ہو۔کیا وہ بھی اس سے فیض پالیتا ہے؟ فرمایا: صوفی تو کہتے ہیں کہ انسان مرنے کے بعد بھی فیض پاتا ہے بلکہ وہ کہتے ہیں کہ زندگی میں ایک دائرہ کے اندر محدود ہوتا ہے اور مرنے کے بعد وہ دائرہ وسیع ہو جاتا ہے اس کے سب قائل ہیں چنانچہ یہاں تک بھی مانا ہے کہ حضرت عیسی جب آسمان سے آئیں گے تو چونکہ وہ علوم عربیہ سے ناواقف ہوں گے، کیا کریں گے؟ بعض کہتے ہیں کہ وہ علوم عربیہ پڑھیں گے اور حدیث اور فقہ بھی پڑھیں گے۔بعض کہتے ہیں کہ یہ امر تو ان کے لیے موجب عار ہے کہ وہ کسی مولوی کے شاگرد ہوں۔اس لیے مانا ہے کہ آنحضرت ﷺ کی قبر میں بیٹھیں گے اور وہاں بیٹھ کر استفاضہ کریں گے مگر اصل میں یہ دونوں باتیں غلط ہیں مگر اس سے اتنا ثابت ہوتا ہے کہ ان کا عقیدہ ہے کہ قبور سے استفاضہ ہو سکتا ہے لیکن یہ یادر ہے کہ یہ امر بطریق شرک نہ ہو جیسا کہ عام طور پر دیکھا جاتا ہے۔نعش کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا حضرت مفتی محمد صادق صاحب تحریر کرتے ہیں : الحکم 10 دسمبر 1905 ءصفحہ 2 تا 4) مرزا ایوب بیگ صاحب ایک ہی ایسے خوش نصیب آدمی ہیں جن کی وفات مقبرہ بہشتی کے قیام سے کئی سال پہلے ہو چکی تھی مگر حضرت صاحب نے اجازت دی کہ ان کی ہڈیاں فاضل کا ضلع فیروز پور سے صندوق میں لا کر مقبرہ بہشتی میں دفن کی جائیں۔اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں بلند درجات نصیب کرے۔(ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب صفحہ 7 حاشیه ) امانتا دفن شد و میت کا چہرہ دیکھنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی خدمت میں کسی نے سوال کیا کہ میری والدہ کی وفات پر تقریبا