فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 123 of 611

فقہ المسیح — Page 123

فقه المسيح 123 نمازیں جمع کرنا نمازیں جمع کرنا مسیح موعود کے لئے نمازیں جمع کی جائیں گی فرمایا:۔ہزار شکر کا مقام ہے کہ اس موقعہ پر (ستر دنوں میں تفسیر سورۃ فاتحہ لکھنے کے موقع پر۔ناقل ) ایک پیشگوئی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی پوری ہوئی اور وہ یہ ہے کہ اس ستر دن کے عرصہ میں کچھ باعث امراض لاحقہ اور کچھ باعث اس کے بوجہ بیماری بہت سے دن تفسیر لکھنے سے سخت معذوری رہی ان نمازوں کو جو جمع ہو سکتی ہیں جمع کرنا پڑا اور اس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ پیشگوئی پوری ہوئی جو در منثور اور فتح باری اور تفسیر ابن کثیر وغیرہ کتب میں ہے کہ تُجمَعُ لَهُ الصَّلوةُ یعنی مسیح موعود کے لئے نماز جمع کی جائے گی۔اب ہمارے مخالف علماء یہ بھی بتلا دیں کہ کیا وہ اس بات کو مانتے ہیں یا نہیں کہ یہ پیشگوئی پوری ہو کر مسیح موعود کی وہ علامت بھی ظہور میں آگئی اور اگر نہیں مانتے تو کوئی نظیر پیش کریں کہ کسی نے مسیح موعود کا دعوی کر کے دوماہ تک نمازیں جمع کی ہوں یا بغیر دعوی ہی نظیر پیش کرو۔بیماری کی وجہ سے نمازیں جمع کرنا ( مجموعہ اشتہارات جلد 2 صفحہ 497) نوٹ از ایڈیٹر تشحیذ:- چونکہ کچھ مدت سے حضرت کی طبیعت دن کے دوسرے حصہ میں اکثر خراب ہو جاتی ہے۔اس لئے نماز مغرب اور عشاء گھر میں باجماعت پڑھ لیتے ہیں۔باہر تشریف نہیں لا سکتے۔ایک دن نماز مغرب کے بعد چند عورتوں کو مخاطب کر کے فرمایا جو سننے کے قابل ہے۔فرمایا:۔کوئی یہ نہ دل میں گمان کر لے کہ یہ روز گھر میں جمع کر کے نماز پڑھا دیتے ہیں اور باہر