فقہ المسیح — Page 112
فقه المسيح 112 متفرق مسائل نماز خاکسار عرض کرتا ہے کہ آخری سے پہلی دعا میں دراصل مسیح موعود کی بعثت کی دعا ہے مگر بعثت کے بعد اس کے یہ معنے سمجھے جائیں گے کہ اب مسلمانوں کو آپ پر ایمان لانے کی توفیق عطا کر۔مخصوص حالات میں قنوت پڑھنا فرمایا: (سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 805،804) " آج کل چونکہ وبا کا زور ہے اس لئے نمازوں میں قنوت پڑھنا چاہئے۔“ فرمایا: البدر یکم مئی 1903 ء صفحہ 115 کالم 2) قرآن شریف کا منشاء یہ ہے کہ جب عذاب سر پر آپڑے پھر تو یہ عذاب سے نہیں چھڑا سکتی۔اس سے بیشتر کہ عذاب الہی آکر تو بہ کا دروازہ بند کر دے تو بہ کرو۔جبکہ دنیا کے قانون سے اس قدر ڈر پیدا ہوتا ہے تو کیا وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے قانون سے نہ ڈریں۔جب بلا سر پر آپڑے تو پھر اس کا مزہ چکھنا ہی پڑتا ہے۔چاہیے کہ ہر ایک شخص نہر میں اٹھنے کی کوشش کرے اور پانچ وقت کی نمازوں میں بھی قنوت ملا دیں۔ہر ایک قسم کی خدا کو ناراض کرنے والی باتوں سے تو بہ کریں۔الحکم 24 جولائی 1901 ، صفحہ 1 ،2) نماز کے بعد ہاتھ اُٹھا کر دعا کرنا حضرت مفتی محمد صادق صاحب تحریر کرتے ہیں : ہندوستان میں عموما مسلمانوں کا یہ خیال ہے کہ نماز کے اندر تکبیر اولیٰ کے بعد اور سلام پھیرنے سے قبل سوائے مسنون دعاؤں کے جو عربی زبان میں پڑھی جاتی ہیں اور کوئی دعا