فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 90 of 611

فقہ المسیح — Page 90

فقه المسيح 90 90 متفرق مسائل نماز سنتیں پڑھنے کے متعلق حضرت مسیح موعود کا معمول حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی روایت کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا معمول شروع سے یہ تھا کہ آپ سُنن اور نوافل گھر پر پڑھا کرتے تھے اور فرض نماز جماعت کے ساتھ مسجد میں پڑھا کرتے تھے۔یہ التزام آپ کا آخر وقت تک رہا۔البتہ جب کبھی فرض نماز کے بعد دیکھتے کہ بعض لوگ جو پیچھے سے آکر جماعت میں شریک ہوئے ہیں اور ابھی انہوں نے نماز ختم نہیں کی اور راستہ نہیں ہے تو آپ مسجد سنتیں پڑھا کرتے تھے یا کبھی کبھی جب مسجد میں بعد نماز تشریف رکھتے تو سنن مسجد میں پڑھا کرتے تھے۔چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ عام عادت تھی ایک زمانہ میں بعض طالب علموں نے اپنی کوتاہ اندیشی سے یہ سمجھ لیا کہ شاید سنن ضروری نہیں۔اس پر طاله حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ نے 27 / ذی الحجہ 1326 ہجری کے درس قرآن مجید میں میں فرمایا : حضرت صاحب ( حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ) کی عادت تھی کہ آپ فرض پڑھنے کے بعد فوراً اندرونِ خانہ چلے جاتے تھے اور ایسا ہی اکثر میں بھی کرتا ہوں۔اس سے بعض نادان بچوں کو بھی غالبا یہ عادت ہو گئی ہے کہ وہ فرض پڑھنے کے بعد فورا مسجد سے چلے جاتے ہیں اور ہمارا خیال ہے کہ وہ سنتوں کی ادائیگی سے محروم ہو جاتے ہیں ان کو یاد رکھنا چاہئے کہ حضرت صاحب (علیہ الصلوۃ والسلام ) اندر جا کر سب سے پہلے سنتیں پڑھا کرتے تھے۔ایسا ہی میں بھی کرتا ہوں۔کوئی ہے جو حضرت صاحب کے اس عمل درآمد کے متعلق گواہی دے۔اس پر صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب جو حسب العادت مجلس درس میں تشریف فرما تھے کھڑے ہوئے اور بآواز بلند کہا بے شک حضرت صاحب کی ہمیشہ عادت تھی کہ آپ مسجد جانے سے پہلے گھر میں سنتیں پڑھ لیا کرتے تھے اور باہر مسجد میں جا کر