فقہ المسیح — Page 61
فقه المسيح 61 وضو دھوتے تو انگلیوں میں خلال فرماتے۔دانتوں کو انگلی سے اچھی طرح ملتے اور مسوڑھوں کو بھی صاف فرماتے تھے۔موزوں پر مسح سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 387 ) موزوں پر مسح کا ذکر ہوا تو حضرت اقدس نے فرمایا کہ سوتی موزہ پر بھی مسح جائز ہے اور آپ نے اپنے پائے مبارک کو دکھلایا جس میں سوتی موزے تھے کہ میں ان پر مسح کر لیا کرتا ہوں۔البدر 2 جنوری 1903 ، صفحہ 77) پھٹی ہوئی جراب پر مسح کرنا حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں : میں نے حضرت صاحب کو دیکھا ہے کہ جراب میں ذرا سا سوراخ ہو جاتا تو فورا اس کو تبدیل کر لیتے مگر میں اب دیکھتا ہوں کہ لوگ ایسی پھٹی ہوئی جرابوں پر جن کی ایڑی اور پنجہ دونوں نہیں ہوتے مسح کرتے چلے جاتے ہیں یہ کیوں ہوتا ہے؟ شریعت کے احکام کی واقفیت نہیں ہوتی۔اکثر لوگوں کو دیکھا ہے کہ وہ رخصت اور جواز کے صحیح محل کو نہیں سمجھتے۔منصب خلافت۔انوار العلوم جلد 2 صفحہ 45) بیمار کا مسلسل اخراج ریح ناقض وضو نہیں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ کسی وجہ سے مولوی عبدالکریم صاحب مرحوم نماز نہ پڑھا سکے۔حضرت خلیفہ اسیج اول بھی موجود نہ تھے تو حضرت صاحب نے حکیم فضل الدین صاحب مرحوم کو نماز پڑھانے کے لئے ارشاد فرمایا۔انہوں نے عرض کیا کہ حضور تو جانتے ہیں کہ مجھے