فقہ المسیح — Page 53
فقه المسيح 53 نماز کی حکمتیں انسان ترقیات کے لئے مجاہدات کا محتاج ہے اور یہ بھی ایک قسم مجاہدہ کی ہے۔یہ تو ظاہر ہے کہ جب دو چیزیں باہم پیوست ہوں تو جب ہم اُن میں سے ایک چیز کو اٹھا ئیں گے تو اُس اُٹھانے سے دوسری چیز کو بھی جو اس سے ملحق ہے کچھ حرکت پیدا ہوگی۔لیکن صرف جسمانی قیام اور رکوع اور سجود میں کچھ فائدہ نہیں ہے جب تک کہ اس کے ساتھ یہ کوشش شامل نہ ہو کہ روح بھی اپنے طور سے قیام اور رکوع اور سجود سے کچھ حصہ لے اور یہ حصہ لینا معرفت پر موقوف ہے اور معرفت لیکچر سیالکوٹ۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 223 ، 224) فضل پر موقوف۔شراب کے پانچ اوقات کی جگہ پانچ نمازیں یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ عرب کے ملک میں بھی عیسائی لوگ ہی شراب لے گئے اور ملک کو تباہ کر دیا۔معلوم ہوتا ہے کہ بت پرستی کے خیال کو بھی عیسی پرستی کے خیال نے ہی قوت دی اور عیسائیوں کی ریس سے وہ لوگ بھی مخلوق پرستی پر زیادہ جم گئے۔یادر ہے کہ عرب کے جنگلی لوگ شراب کو جانتے بھی نہیں تھے کہ کس بلا کا نام ہے مگر جب حضرات عیسائی وہاں پہنچے اور انہوں نے بعض نو مریدوں کو بھی تحفہ دیا۔تب تو یہ خراب عادت دیکھا دیکھی عام طور پر پھیل گئی اور نماز کے پانچ وقتوں کی طرح شراب کے پانچ وقت مقرر ہو گئے۔یعنی جاشریہ صبح قبل طلوع آفتاب کی شراب ہے۔صبوح جو بعد طلوع کے شراب پی جاتی ہے۔غبوق جو ظہر اور عصر کی شراب کا نام ہے۔قیل جو دو پہر کی شراب کا نام ہے۔فحم جو رات کی شراب کا نام ہے۔اسلام نے ظہور فرما کر یہ تبدیلی کی۔جو ان پانچ وقتوں کے شرابوں کی جگہ پانچ نمازیں مقرر کر دیں اور ہر یک بدی کی جگہ نیکی رکھ دی اور مخلوق پرستی کی جگہ خدا تعالیٰ کا نام سکھا دیا۔( نور القرآن۔روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 351 352 حاشیہ)