فقہ احمدیہ (حصہ دوم مشتمل بر احکام شخصیّہ۔ پرسنل لاء)

by Other Authors

Page 4 of 135

فقہ احمدیہ (حصہ دوم مشتمل بر احکام شخصیّہ۔ پرسنل لاء) — Page 4

سے احادیث کا مقام سنت رسول کے بعد اصول فقہ کی ترتیب میں تیسرے درجہ پر ہے۔حدیث کو تیسرے درجہ پر رکھنے کی وجہ صرف یہ ہے کہ جہاں سنت کو ہزاروں لاکھوں صحابہ، تابعین اور تبع تابعین کے نسلاً بعد نسل تعامل و تواتر کی بناء پر غیر معمولی قطعیت حاصل ہوئی ہے وہاں تمام احادیث کے ثبوت اور ان کی صحت کے بارے میں ایسی قطعیت کا دعویٰ نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس میں بڑی حد تک تشخص کی گنجائش موجود ہے۔دنیا میں حالات بدلتے رہتے ہیں اور نئے نئے مسائل پیدا ہوتے رہتے ہیں ان کے حل کے لئے بھی ہمیں قرآن کریم، سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور احادیث سے رہنمائی مل جاتی ہے بشرطیکہ تقوی اللہ سے معمور ایسے مطہر وجو د میشتر آجائیں جن پر قرآن کریم کے ارشاد لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ دُ کے مطابق خدا تعالیٰ کی طرف سے قرآنی علوم کے معارف کھولے جائیں نیز وہ حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے ایسے کامل متبع ہوں کہ ان کی فطرت سنت رسول کے رنگ میں رنگین ہو چکی ہو۔ہمارا یہ ایمان ہے کہ قرآن کریم کے اس وعدہ کے مطابق کہ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحفِظُونَه : اس ذکر یعنی قرآن کریم کو ہم نے ہی اُتارا ہے اور ہم یقینا اس کی حفاظت کریں گے۔اللہ تعالیٰ خود امت محمدیہ میں ایسے مطر وجود پیدا فرماتا رہتا ہے جو بدلتے ہوئے زمانہ کے تقاضوں کو قرآن و سنت کی روشنی میں پورا کرنے کے اہل ہوتے ہیں اور تعلیم قرآن کی حفاظت کا کام اُن کے سپرد کیا جاتا ہے۔در حقیقت یہی لوگ ہیں جو مجتہد کہلانے کے مستحق ہیں جیسا کہ خلفائے راشدین اور دوسرے ائمہ دین خصوصا امام ابوحنیفہ وغیرہ تھے۔اس زمانہ میں خدا کی طرف سے مبعوث ہونے والے مبارک وجود حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم و عدل ٹھہرایا ہے کہ پس آپ نے قرآن و حدیث کی روشنی میں نئے پیدا شدہ فقہی مسائل کو حل کرنے اور استخراج احکام کے لئے اجتہاد سے کام لینے کا جو محفوظ طریق بتایا ہے جماعت احمدیہ اس پر کاربند اور عمل پیرا ہے۔اس بارہ میں حضور علیہ السلام کے تفصیلی ارشادات "فقہ احمدیہ کے ماخذ کے عنوان کے تحت الگ درج کئے جا رہے ہیں۔ترجمہ : اس قرآن کی حقیقت کو وہی لوگ پاتے ہیں جو مطہر ہوتے ہیں۔سورۃ الواقعہ آیت سے سورۃ الحجر آیت ۱ کے بخاری کتاب الانبیاء باب نزول عیسی بن مریم