فقہ احمدیہ (حصہ دوم مشتمل بر احکام شخصیّہ۔ پرسنل لاء) — Page 2
بسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَتُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الكريم پیش لفظ ایڈیشن۔اول۔قرآن کریم اللہ تعالیٰ نے نازل فرمایا ہے یہ اس کی آخری اور کامل کتاب ہے اور اس میں ہماری ساری دینی، اخلاقی اور روحانی ضرورتوں کو اصولاً و اجمالاً پورا کیا گیا ہے قیامت تک بنی نوع انسان کو جو بھی مسائل درپیش ہو سکتے ہیں ان کا حل قرآن کریم میں موجود ہے۔جس طرح قرآن کریم کو اللہ تعالیٰ نے قیامت تک کے لئے انسانوں کی مکمل ہدایت اور رہنمائی کی غرض سے نازل فرمایا ہے اسی طرح اس ہدایت کی تعلیم دینے، اس پر عمل پیرا ہونے اور اس کی حکمتیں بیان فرمانے کے لئے قیامت تک کے لئے حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کو اسوہ کامل بنا کر مبعوث فرمایا اور قرآن کریم کے معارف اور اس کی حکمتیں آپ کے قلب مطر پر روش فرمائیں چنانچہ خود قرآن کریم کے ارشاد کے مطابق انسانی زندگی کو عمل کے جس سانچہ میں ڈھلنا چاہئیے اس کی اکمل اور احسن تصویر حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے کردار میں موجود ہے جس کی تقلید امت محمدیہ کے لئے قیامت تک واجب قرار دے دی گئی ہے۔اس مضمون کو بیان کرتے ہوئے قرآن کریم فرماتا ہے :- لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ له تمہارے لئے یعنی ان لوگوں کے لئے جو اللہ اور اخروی دن سے ملنے کی امید رکھتے ہیں اور اللہ کا بہت ذکر کرتے ہیں اللہ کے رسول میں ایک اعلیٰ نمونہ ہے جس کی انہیں پیروی کرنی چاہئیے۔پھر فرمایا :- نے سورۃ الاحزاب آیت ۲۲