فقہ احمدیہ (حصہ دوم مشتمل بر احکام شخصیّہ۔ پرسنل لاء) — Page 113
ہوتی جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَعَلَى الْمَوْلُودِ لَهُ رِزْتُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُونِ کہ جس کا بچہ ہے وہ بچہ کی پرورش کے اخراجات ادا کرنے کا ذمہ دار ہے۔حدو حمد و د حضانر دفعہ نمبر ۴ ۵ حضانت کا حق باپ کے حق ولایت کے تابع ہے۔تشریح بچے کا قانونی اور شرعی ولی اس کا باپ ہے ماں بچے کی ولیتہ نہیں اِس لئے حضانت کے دوران بھی بچے پر باپ کی ولایت کا حق قائم رہتا ہے اور حاضنہ خواہ ماں ہو یا کوئی اور بچے کی پرورش اس کی تعلیم، دینی تربیت اور اس کی نشست و برخواست کے سلسلہ میں باپ کی معروف ہدایات کی پابند ہوگی۔دفعہ نمبر ۵۵ ه سقوط حضانت حق حضانت حاصل ہو جانے کے بعد حاضنہ کے حالات کی تبدیلی سے یہ ے سورۃ البقرہ آیت ۲۳۴