فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات)

by Other Authors

Page 71 of 381

فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات) — Page 71

<mark>نماز</mark> کی پانچویں شرط J صحت <mark>نماز</mark> کے لئے <mark>نیت</mark> بھی <mark>ضروری</mark> ہے۔<mark>نیت</mark> کے معنے ارادہ کے ہیں۔<mark>نماز</mark> شروع کرتے وقت دل میں یہ ارادہ ہونا چاہیے کہ وہ کسی وقت کی اور کونسی <mark>نماز</mark> پڑھ رہا ہے۔کیونکہ میں <mark>نماز</mark>ہ کی <mark>نیت</mark> ہوگی وہی <mark>نماز</mark> اس کی ہوگی۔ظہر کے وقت اگر <mark>نیت</mark> یہ ہے کہ چار رکعت فرض شروع <mark>کرنے</mark> ل<mark>گا</mark> ہے تو فرض <mark>نماز</mark> ہوگی۔اگر <mark>نیت</mark> چار رکعت یا دو رکعت سنت کی ہے تو سنت <mark>نماز</mark> ہوگی۔اگر <mark>نیت</mark> نقل کی ہے تو نفل اور اگر <mark>نیست</mark> عصر کی فرض <mark>نماز</mark> اور جمع <mark>کرنے</mark> کی ہے تو اس کے مطابق اس کی <mark>نماز</mark> <mark>ادا</mark> ہوگی۔غرض <mark>نیت</mark> کے بدلنے سے <mark>نماز</mark> کی نوعیت بدل جائے گی۔<mark>نیت</mark> کا تعلق دل سے ہے اس لئے دل میں یہ طے ہونا چاہیے کہ وہ کس وقت کی اور کتنی رکعت <mark>نماز</mark> شروع <mark>کرنے</mark> ل<mark>گا</mark> ہے۔<mark>منہ</mark> سے <mark>نیت</mark> کے <mark>الفاظ</mark> <mark>ادا</mark> <mark>کرنے</mark> <mark>ضروری</mark> نہیں۔<mark>بلکہ</mark> <mark>بعض</mark> <mark>صورتوں</mark> میں تو <mark>منہ</mark> سے <mark>اظہار</mark> <mark>نیت</mark> کے <mark>الفاظ</mark> <mark>نکالنے</mark> کو <mark>مستحسن</mark> بھی نہیں <mark>سمجھا</mark> <mark>گیا</mark>۔<mark>نیست</mark> میں خلوص کا مفہوم بھی موجود ہے۔اگر انسان <mark>خدا</mark> کی خاطر <mark>نماز</mark> پڑھے <mark>گا</mark> تو اس کی <mark>نماز</mark> <mark>خدا</mark> کے حضور مقبول ہوگی اور اگر وہ دکھاو سے یا کسی اور کے ڈر سے یا خوش <mark>کرنے</mark> کے لئے <mark>نماز</mark> پڑھے <mark>گا</mark> تو <mark>خدا</mark> تعالیٰ کے دربار سے اُسے کچھ نہیں لے <mark>گا</mark>۔الغرض تمام دینی اعمال کا دار دیدار ظاہراً و باطنا <mark>نیت</mark> پر ہے اس لئے خُدا تعالیٰ کے حضور ہر ایک کے اعمال اسی میزان کے مطابق تئیں گے اور ہر ایک اسی کے مطابق بدلہ پائے <mark>گا</mark> :