فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات)

by Other Authors

Page 356 of 381

فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات) — Page 356

۳۵۶ نہیں کرتے ان کو دردناک عذاب کی خبر د ہے۔یہ عذاب اس دن ہو گا جب کہ اس جمع شدہ سونے اور چاندی پر جہنم کی آگ بھڑکائی جائے گی۔پھر اس سونے اور چاندی سے ان کے ماتھوں اور پہلوؤں اور پیٹھوں کو داغ لگائے جائیں گے اور کہا جائے گا کہ یہ وہ چیز ہے جس کو تم اپنی جانوں کے لئے جمع کرتے تھے پس جن چیزوں کو تم جمع کرتے تھے ان کے مزہ کو چکھو۔۸ - وَمِنْهُمْ مَنْ عُهَدَ اللهَ لَئِن أَتْنَا مِنْ فَضْلِهِ لَنَصَّدَّ تَنَ وَ لَنَكُونَنَّ مِنَ الصَّلِحِيْنَ - فَلَمَّا شُهُمْ مِّن نَضْلِهِ بَخِلُوا بِهِ وَتَوَلَّوْا وَهُمْ مُعْرِضُونَ - فَاعْقَبَهُمْ نِفَاقَا فِي قُلُوبِهِمْ إِلَى يَوْمِ يَلْقَوْنَهُ بِمَا اَ خَلَفُوا اللهَ مَا وَعَدُوهُ وَبِمَا كَانُوا يَكْذِبُونَ - لَه اور ان میں سے کچھ افراد ایسے بھی ہیں جو اللہ سے یہ عہد کرتے ہیں کہ اگر وہ اللہ ہمیں اپنے فضل سے کچھ دے گا تو ہم ضرور اس کی راہ میں صدقہ کریں گے اور ہم ضرور نیک بن جائیں گے۔اور جب اس خُدا نے ان کو اپنے فضل سے مال عطاء فرمایا تو انہوں نے اس کی راہ میں اسے خرچ کرنے سے بخل کیا اور اپنے پرانے طریقوں کی طرف لوٹ گئے اور خُدا اور رسول کی باتوں سے روگردانی کرتے ہوئے پیٹھ پھیر لی پس نتیجہ یہ ہوا کہ اس نے ان کے دلوں میں اُس دن تک کے لئے جب وہ اس سے ملیں گے نفاق کا سلسلہ چلا دیا کیونکہ انہوں نے جو خُدا سے وعدہ کیا تھا اس کی خلاف ورزی کی اور بوجہ اس کے کہ وہ جھوٹ بولتے تھے۔4 - وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِيْنَ يَبْخَلُونَ بِمَا أَتَهُمُ اللَّهُ مِن فَضْلِهِ هُوَ خَيْرًا لَهُمْ بَلْ هُوَ شَرٌّ لَّهُمْ سَيُطَوَتُونَ مَا يَخِلُوا به يَوْمَ الْقِيِّمَةِ وَ لِلّهِ مِيرَاتُ السَّمَوتِ وَالْاَرْضِ وَاللهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِير - له اور جو لوگ اس مال کے دینے ہیں جو اللہ نے ان کو اپنے فضل سے دیا ہے بخل کرتے ہیں وہ اپنے لئے اس کو ہر گنہ اچھا نہ سمجھیں اچھا نہیں بلکہ وہ ان کے لئے بڑا ہے جن سالوں میں وہ بخل سے کام لیتے ہیں قیامت کے دن یقینا ان کا طوق بنایا له - التوبه : ۵ تا یه : له :- ال عمران : ۱۸۱ :