فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات) — Page 22
عجیب چیز نظر آتی ہے مگر سوال یہ ہے کہ خُدا تعالیٰ جیسی عجیب چیز اور کونسی ہے اور اگر وہ خدا تعالیٰ کو چھوڑ کر اور چیزوں کو دیکھتا ہے تو وہ یقینا گدھا ہے اسکی سامنے خدا تعالیٰ جیسا حسین چہرہ ہے اور وہ دیکھ رہا ہے بلی یا چوہے کو۔تو اس کے گدھا ہونے میں کیا شک ہے۔غرض نمازمیں کلی طور پر انقطاع الی اللہ ہوتا ہے اور نماز شروع کرتے وقت اللہ اکبر کہنے میں ہی حکمت ہے گویا تکبیر کہنے والا یہ اعلان کرتا ہے۔اسے میرے بھائیو اور اسے میرے عزیز وا در رشته وارد باتم بھی مجھے عزیز ہومگر تم سے زیادہ مجھے خداتعالی عزیز ہے وہ سرسے بڑا ہے میں اس کے سامنے جاتا ہوں اور تم سے قطع تعلق کرتا ہوں۔جب نماز ختم ہوتی ہے تو وہ السلام علیکم ورحمہ اللہ کہتا ہے جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ میں اب واپس آگیا ہوں جیسے کوئی باہر سے آنے سے السلام علیکم کہتا ہے اسی طرح وہ بھی کہتا ہے میں باہر گیا ہوا تھا اب واپس آگیا ہوں۔یکتنی خالص اور شکیل نمانہ ہے۔اقامة الصلواة اقامت کے معنے نماز پڑھنے کے لئے قرآن کریم نے اقامت الصلوۃ کے الفاظ استعمال کئے ہیں۔اقامت کے ایک منے کسی بات پر قائم اور تجھے رہنے کے ہیں اس لحاظ سے اقامت الصلواۃ کے معنے یہ ہوں گے کہ بلاناغہ باقاعدگی سے نما نہ ادا کی جائے اس میں غفلت اور راپر واہی سے کام نہ لیا جائے کیونکہ نمانہ وہی ہے جو باقاعدگی سے پڑھی جائے۔اقامت کے دوسرے معنے اعتدال اور درستی کے ہیں یعنی نمازہ ٹھیک ٹھیک پوری شرائط کو ملحوظ رکھکر بر وقت ادا کی جائے کسی شرط یا رکن کو چھوڑنا نماز کو ضائع کرنے کے مترادف ہے۔اقامت کے تیسرے معنے کسی چیز کو رواج دینے اور اسے عام کرنے کے ہیں۔اس لحاظ سے قامتہ الفصل کے یہ معنے ہوں گے کہ نماز نہ صرف خود پڑھی جائے بلکہ دوسروں میں بھی اس کو رواج دیا جائے اور ترغیب دلائی جائے کہ لوگ باقاعدگی سے نماز پڑھیں۔گویا للہ تعالٰی مومنوں سے یہ توقع رکھتا ہے کہ وہ لوگوں میں نماز قائم کریں۔انہیں نماز پڑھنے کی تحریک کریں۔اگر انہیں نماز پڑھنی نہیں آتی تو انہیں نماز پڑھنا سکھائیں اگر کوئی شخص نماز کا ترجمہ نہیں جانتا تو اُسے نمازہ کا ترجمہ پڑھائیں۔غرض ہر شخص نماز کی ترویج اور اس کو دنیا میں قائم کرنے میں مشغول ہو جائے۔کوئی شخص نماز کی خوبیاں بیان کر رہا ہو۔کوئی نما کا ترجمہ پڑھا رہا ہو۔کوئی شخص نمازیں ادا کر نے کیلئے لوگوں کو تحریک کر رہا ہو۔کوئی شخص نما نہ پڑھنے والوں میں نماند کی مزید رغبت پیدا کر رہا ہو۔اس طرح کوئی مومن