فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات)

by Other Authors

Page 213 of 381

فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات) — Page 213

۲۱۳ جہاں کہیں بھی وہ ہو اور پھر اس بارہ میں تجھے تسکین و رضا عطا فرما۔ستید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام فرماتے ہیں :۔" آج کل اکثر مسلمانوں نے استخارہ کی سنت کو ترک کر دیا ہے حالانکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پیش آمدہ امر میں استخارہ فرما لیا کر تے تھے۔سلف صالحین کا بھی یہی طریق تھا۔چونکہ دہریت کی ہوا پھیلی ہوئی ہے اس لئے لوگ اپنے علم و فضل پر نازاں ہو کہ کوئی کام شروع کر لیتے ہیں اور پھر نہاں در یہاں اسباب سے جن کا انہیں علم نہیں ہوتا ہے نقصان اٹھاتے ہیں۔اصل میں یہ استخارہ ان یک رسومات کی عوض میں رائج کیا گیا تھا جو مشرک لوگ کسی کام کی ابتداء سے پہلے کہتے تھے۔لیکن اب مسلمان اسے بھول گئے حلانکہ استخارہ سے ایک عقل سلیم عطاء ہوتی ہے جس کے مطابق کام کرنے سے کامیابی حاصل ہوتی ہے “ لے صلوة الحاجة اگر کسی شخص کو کوئی حاجت یا ضرورت در پیش ہو کسی سے کوئی کام نکلوانا ہو تو اس کے لئے دُعا کا ایک طریق جو حدیث میں بیان ہوا ہے وہ یہ ہے کہ اچھی طرح وضوء کر کے دورکعت نماز پڑھی جائے۔نماز سے فارغ ہو کر ثنا ء اور درود پڑھے اور پھر مندرجہ ذیل دعا مانگے تو اللّہ تعالیٰ کے فضل سے امید ہے کہ وہ اس کی ضرورت کے پورا کر نے کے سامان کر دے گا۔اور انشاء اللہ تعالیٰ اس کا کام ہو جائے گا۔دعا یہ ہے:۔لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ الْعَلِيْمُ الْكَرِيمُ سُبْحَانَ اللهِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ۔اَلحَمدُ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ - اَسْتَالُكَ مُوجِبَاتِ رَحْمَتِكَ وَعَزَائِهِ مَغْفِرَتِكَ وَالْغَنِيمَةَ مِنْ كُلّ بِرٍ وَ السَّلَامَةَ مِنْ كُلِّ إِثْمَ - لَا تَدَعْ لِي ذَنْبًا إِلَّا غَفَرْتَهُ وَلَا هَمَّا الَّا خَرَجْتَهُ وَلَا حَاجَةٌ هِي لَكَ رَضًا إِلَّا قَضَيْتَهَا يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمينَ ؟ یعنی اللہ تعالٰی کے سوا کوئی معبود نہیں وہ حلم والا اور کرم والا ہے۔اللہ تعالیٰ پاک ہے اور عرش عظیم کا مالک ہے۔سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لئے نہیں جو رب العلمین ہے۔اسے اللہ میں تجھ سے تیری رحمت کے سامان چاہتا ہوں اور تیری مغفرت کے وسائل مانگتا ہوں۔ہر سیسکی سے وافر حصے اور ہر گناہ سے بچنے کی درخواست کرتا ہوں۔میرا کوئی گناہ نہ رہے تو سب بخش دئے۔کوئی غم نہ رہے تو سب دُور کر دے اور میری ہر ضرورت جس پر تو له : البدر ۳ در خون شده ، فتادی مسیح موعود ص: ۲: ترندی کتاب الصلاة باب صلواة الحاجة ما