فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات) — Page 13
مداومت اختیار کرتے ہیں یہ اسی طرح ایک اور جگہ فرمایا ہے۔نمازوں کی حفاظت کرو خصوصاً اس نماز کی جو کام کاج کے درمیان میں آئے یہ پھر فرمایا۔جو نماز نہیں پڑھتے وہ دوزخ میں جائیں گے یہ نماز میں کسل مندی اور سستی اختیار کر نے والوں کی حالت قابل افسوس ہے کیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث میں بھی نماز کی بڑی تاکید اور فضیلت آئی ہے۔چنانچہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔نماز دین کا ستون ہے جینسی نمانہ با قاعدگی سے پڑھی انس نے دین کو قائم کیا اور جس نے اُسے ترک کیا اُس نے دین کو گرایا اور اس کی عمارت منہدم کر دی۔اسلام اور کفر کے درمیان فرق کرنے والی نماز ہے۔ایک بار فرمایا قیامت کے دن سب سے پہلے نمازہ کا حساب لیا جائے گا۔ایک اور موقع پر صحابہ کے سامنے تھانہ کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا جس شخص کے دروازے کے پاس سے صاف شفاف پانی کی نہر بہتی ہو اویہ وہ اس میں دن میں پانچ بار نہائے جس طرح اس کے بدن پر میل نہیں رہ سکتی اسی طرح اس شخص کا باطن بھی ناصاف نہیں رہ سکتا اور نہ اس میں کوئی کر درست یا گناہ کی میل رہ سکتی ہے۔جو دن میں پانچ وقت نماز پڑھتا ہے شیہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ سب سے اہم فریضہ میرے نز دیک نماز ہے جس نے اُسے ضائع کیا اُس نے سب کچھ ضائع کر دیا یعنی ایسی حالت میں اس شخص کا کوئی بھی کارنامہ قابل ستائش نہیں سمجھا جا سکتا۔سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :- و نما نہ ہر ایک مسلمان پر فرض ہے حدیث شریف میں آیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک قوم اسلام لائی اور عرض کی کہ یا رسول اللہ ! ہمیں نماز معاف فرما دی جائے کیونکہ ہم کاروباری آدمی ہیں مویشی وغیرہ کے سبب سے کپڑوں کا کوئی اعتماد نہیں ہوتا اور نہ ہمیں فرصت ہوتی ہے تو آپ نے اس کے جواب میں فرمایا کہ دیکھو جب نمازہ نہیں تو ہے ہی کیا ؟ وہ دین ہی نہیں جس میں نمازہ نہیں۔نما نہ کیا ہے ؟ یہی کہ اپنے عجز و نیانہ اور کمزوریوں کو خُدا کے سامنے پیش کرنا اور اس سے اپنی حاجت روائی چاہنا کی بھی اس کی عظمت اور اس کے احکام کی بجا آوری کے واسطے دست بستہ کھڑا ہونا اور کبھی کمال مذلت اور فروتنی اسے اس کے آگے سجدہ میں گر جانا اس سے اپنی حاجات کا مانگنا ہی نمازہ ہے۔ایک سائل کی طرح کبھی اس - المعارج : ۲۲ سه : - البقرة : ۲۳۹ ۳: - المدثر : ۲۳ ، ۲۴ سه : - الماعون : ۶۷۵ که : بخاری مواقیت الصلوة -