فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات)

by Other Authors

Page 138 of 381

فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات) — Page 138

۱۳۸ یں سجدہ میں جاتا تو بے پردگی ہوتی۔ایک عورت نے مزاقاً کیا۔بھائیو ! پہلے اپنے امام کا تنگ تو ڈھانکو۔چنانچہ لوگوں نے مجھے قمیض بنوادی اور اس وقت قمیض پہننے کی مجھے اس قدر خوشی ہوئی کہ بیان نہیں کر سکتا ہے عورت اور امامت صلوة سوال :۔کیا عورت امام بن سکتی ہے؟ جواب :۔عورت کے امام ہونے کا ذکر بعض حدیثوں میں آتا ہے یعنی عورت دوسری عورتوں کی امام بن سکتی ہے۔اس صورت میں بہتر ہے کہ صرف اقامت کہی جائے۔اذان کی ضرورت نہیں۔اس طرح امام عورت کو صف کے درمیان کھڑا ہونا چاہیئے۔مرد امام کی طرح آگے کھڑی نہ ہو۔یہ امامت حسب ضرورت صرف شاذ صورتوں میں جائز ہے۔اسے رواج کی شکل دیدینا اور عورتوں کا اس طرح عادتاً با قاعدہ باجماعت نماز پڑھنا جس میں امام بھی صورت ہو مناسب نہیں۔قرون اولیٰ کے مسلمانوں میں اس کی بہت کم مثال ملتی ہے سوال: کیا عورتیں جلسہ سالانہ کے موقع پر زنانہ جلسہ گاہ میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی اقتداء میں نمازی جمعہ پڑھ سکتی ہیں۔جبکہ لاؤڈ سپیکر کے ذریعہ آواز پہنچ رہی ہو ؟ جواب : - امام کی اقتداء کے لئے ضروری ہے کہ امام مقتدیوں سے آگے یا اُن کے برابر ہو یعنی کسی مقتدی کی پشت امام کی طرف نہ ہو۔اگر یہ صورت ممکن ہے اور آواز کا رابطہ قائم ہے تو اتنی دوری اور فاصلہ کے باوجود عورتیں نماز جمعہ ادا کر سکتی ہیں اور یہ فاصلہ جو مردانہ جلسہ گاہ اور زنانہ جلسہ گاہ میں ہے اقتداء اور نمانہ کے جواز میں حارج نہیں۔امام الصلوۃ پر اعتراض سوال : اگر کسی کو امام الصلوۃ پر اعتراض ہو تو کیا کر رہے ؟ جواب:- اگر مقامی جماعت کے لوگ کسی شخص کو بذریعہ انتخاب اپنا امام مقرر کریں یا مرکزہ کی طرف سے کسی کو امام الصلوۃ مقر کیا جائے تو پھر انفرادی طور پر کسی شخص کا یہ حق نہیں کر وہ اپنی کسی ناپسندیدگی کی وجہ سے ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنے سے انکار کہ سے اور عملی اختلاف کا اظہار کر ہے۔اپنی علیحدہ نماز پڑھے۔اگر وہ اس طرح علیحدہ نماز پڑھے گا تو نظام کی خلاف ورزی شده بخاری باب مقام النبي صل الله عليه وسلم بکتر من افتح جلده مثل نيل الأوطار في كتالونيا الامامه وصفة الالم الاول ۲۳۵