فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات) — Page 120
ات مُحَمَّدَ نِ الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ فضلت اور بلند درجہ عطا فرما اور تو نے جس مقام والدرجة الربيعَةَ وَابْعَثْهُ مَقَامًا محمود کا ان سے وعدہ کیا ہے اُس پہ آپ کو محمُودَ انِ الَّذِي وَهَدْتَهُ إِنَّكَ مبعوث فرما۔یقینا تو اپنے وعدہ کے خلاف لا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ۔اذان کی حکمت :- ہر گز نہیں کرتا۔۔LAUR اذان اسلامی شعار میں داخل ہے اور خدا تعالٰی کی عبادت کی طرف بلانے کا بہترین ذریعہ ہے جیسا کہ اُوپر ذکر آچکا ہے۔ہر قوم نے لوگوں کو عبادت کی خاطر جمع کرنے کے لئے مختلف طریقے اختیار کئے ہیں کسی نے نرسنگا اور ناقوس سے کام لیا کسی نے گھڑیاں اور گھنٹے استعمال کئے لیکن اگر انصاف کی اور نظر سے دیکھا جائے تو کوئی وضع بھی اذان سے مقابلہ نہیں کر سکتی۔ہمارے پیارے رسوئی مقبول صلی اللہ علیہ وسلم نے ریکی بندشوں سیپیوں اور سینگوں کی تلاش سے اُمت کو سبکدوش کر دیا۔علاوہ ازیں اذان کے لئے کلمات ایسے منتخب کئے گئے جو فی الحقیقت اسلام کا خلاصہ ہیں۔گویا عبادت کی عبادت اور بلا دے کا بلاوا۔دنیا میں ہزاروں حکماء اور ریفار مر گزرے ہیں۔قومی گڈریے پیدا ہوئے ہیں مگر تیتر بہتر بھیڑوں کو اکٹھا کرنے اور ایک جہت میں لانے کے لئے کسی نے ایسا نہ الا اور ایسا پر حکمت طریق نہیں نکالا کسی نے کبھی ایسی ترئی نہیں پھونکی جس کی دلکش آواز مکاروحانی جوش اور خُدا کے حضور دوڑ آنے کا ولولہ ہر انسان کے ظاہر و باطن میں پیدا کر دے۔یہی وجہ ہے کہ آج تک کوئی قوم بھی ایسی نہیں گزری جس نے شہروں اور وادیوں میں۔مناروں اور پہاڑوں پر اس شد ومد سے اپنے سچے اصولوں کی اس طرح مبادی کی ہو جس طرح مسلمانوں نے یہ منادی کی۔سے سوال : صبح کی اذان میں اَلصَّلوةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ کے الفاظ کب شامل ہوئے ؟ جواب : - (1) موذن مکہ حضرت ابو محذورہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم - درخواست کی کہ حضور مجھے اذان سکھائیں۔چنانچہ آپ نے مجھے اذان سکھائی اور فرمایا کہ جب صبح کی اذان دینے لگو تو حتی علی الفلاح کے بعد دو دفعہ الصَّلوةُ خَيْرٌ مِّنَ النَّوْمِ بھی کہا کہ ویه (۲) حضرت بلال اذان کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اطلاع دینے جایا کر تے تھے کہ لوگ آ گئے ہیں۔حضور نماز کے لئے تشریف لے آئیں۔ایک دن بلال حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر گئے تو انہیں بتایا گیا کہ آپ سورہے ہیں۔بلال نے بلند آواز سے کہا الصلوة خَيْرُ من النوم حضور کو یہ الفاظ پسند آئے اور صبح کی اذان میں انہیں شامل کر لیا گیا ہے نسائی کتاب الاذان باب الاذان فی السفر جلد اصلك : سه : - ابو ؟