فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات) — Page 94
۹۴ زمین سے اٹھانا۔پھر علی الترتیب ناک ، ہاتھ اور گھٹنے ہاتھ یا کسی اور چیز کا سہارا لئے بغیر سید ھے کھڑے ہو جانا۔جلسہ اور قعدہ میں ہاتھ رانوں پر گھٹنوں کے قریب رکھنا اور انگلیوں کا قبلہ رخ ہونا۔عورتوں کا تکبیر تحریمہ کے وقت ہا تھ کانوں تک اُٹھانے کی بجائے کندھوں تک اٹھانا۔سورۃ فاتحہ کے بعد پہلی رکعت میں بڑی اور دوسری میں نسبتاً چھوٹی سورت پڑھنا یہ نماز با جماعت کی صورت میں امام کا جہری نمازوں (مغرب و عشاء اور فجر میں بسم اللہ آہستہ آواز سے پڑھنا مقتدیوں کا آئین " کسی قدر بلند آوانت اور تحمید آہستہ آواز سے کہنا۔یہ سب باتیں نمانہ کو سنوار کر پڑھنے سے متعلق ہیں۔ان کی پابندی سے ثواب بڑھ جاتا ہے۔اور نماز میں خاص حسن پیدا ہو جاتا ہے۔تاہم ان میں سے کسی امر کے رہ جانے سے نہ تو نماز میں کوئی خاص نقص واقع ہوتا ہے اور نہ ہی سجدہ سہو کرنا لازم آتا ہے۔(۵) مکروہاتے نماز مکروہات مکروہ کی جمع ہے۔یعنی ایسی بات جس کا کرنا نماز میں مکروہ اور نا پسندیدہ ہے۔جیسے بچنا چاہیئے۔مکروہات نماز درج ذیل ہیں :- نماز پڑھتے وقت ہاتھ آستینوں کے اندر رکھنا کنکھیوںسے ادہر ادہر دیکھنا۔آسمان کی طرف دیکھنا آنکھیں بند رکھنا۔جلدی میں نماز پڑھنا۔بلا عذر دیوار یا کسی اور چیز کا سہارا لینا۔ننگے سر نماز پڑھنا۔سجدہ میں پاؤں کی انگلیاں زمین پر نہ لگا نا لہ اوپر اٹھا رکھنا۔بھوک لگی ہوئی ہو اور کھانا لگا دیا گیا ہو۔ایسی حالت میں نماز شروع کرنا۔بیت الخلاو جانے کی ضرورت کے احساس کے باوجود نماز پڑھتے رہنا قبرستان میں نماز پڑھنا جبکہ سامنے قبر ہو۔صرف ایک طرف دائیں یا بائیں سلام پھیرنا۔نمازہ پڑھتے وقت بہت چست اور تنگ لباس پہننا جسے رکوع اور سجدہ کرنے یا فقرہ میں بیٹھنے میں دقت ہو۔قیام کے وقت ایک ٹانگ پر کھڑا ہونا اور دونوں پاؤں پر یکساں زور نہ ڈالنا ، با وجود گنجائش کے ایک ہی کپڑا جسم پر لپیٹ کر نما نہ پڑھنا مسجد میں جوتی سمیت نمانہ پڑھنا۔ایسی جگہ نمانہ پڑھتا جس کا ماحول صاف ستھرا پاک وصاف یا پرسکون نہ ہو۔اور نماز میں یکسوئی پیدا نہ ہو سکتی ہو۔مثلاً بیکریوں کے باڑہ میں یا اصطبل میں یا بانہار میں جہاں ہر ایک کی آمد و رفت ہے نماز پڑھنا۔کھلی میگہ میں جہاں قریب اور سامنے سے راستہ گزرتا ہو سترا کھڑا کئے بغیر نماز پڑھنا تکبیر تحریمہ کے وقت ہاتھ کانوں سے بھی اوپر اٹھانا یا ہا تھوں کی انگلیاں بہت زیادہ پھیلا دینا۔سلام کے جواب میں سر طلا دینا۔له : بخاری ها :