فضائل القرآن

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 83 of 434

فضائل القرآن — Page 83

فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰ 83 أحْسَنُ عملا۔حیات کی غرض یہ ہے کہ انسان اس زندگی میں کام کرے اور موت کی غرض یہ ہے کہ اس زندگی میں جو کام کرے موت کے بعد ان کے انعام پائے۔وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ اور خدا غالب اور بخشنے والا ہے وہ انعام بھی دے سکتا ہے اور کمزوریوں کو معاف بھی کر سکتا ہے۔اس آیت میں چونکہ پہلے موت کو رکھا ہے۔اس لحاظ سے عزیز کو پہلے رکھا۔اور حیات میں چونکہ کمزوریاں بھی سرزد ہو جاتی ہیں اس کے لئے غفور کی صفت کو رکھا کہ انسان سے غلطیاں ہونگی جنہیں خدا معاف کر دے گا۔پس یہ تکرار نہیں بلکہ بہت بڑی حکمت کے ماتحت اسے رکھا گیا ہے۔افضلیت کی تیسری وجہ (۳) افضلیت کی تیسری وجہ ایک الہامی کتاب کے لئے یہ ہے کہ وہ ان ضرورتوں کو پورا کرے جن کے لئے اسے اختیار کیا جاتا ہے۔مثلاً اگر ایک چیز پیاس بجھانے کے لئے پی جاتی ہے تو اس کا کام ہے کہ پیاس بجھائے۔لیکن چونکہ کتاب مذہب کے متعلق ایک معلم کی حیثیت رکھتی ہے اس لئے ان ضرورتوں کے دو حصے ہو جائیں گے۔اول۔ان ضرورتوں کی تشریح کرے جن کو پورا کرنے کا وہ مدعی ہے کیونکہ ضرورت کا احساس بھی وہی کرتا ہے۔دوم۔ان ضرورتوں کو پورا کرنے کا سامان کرے۔مذہب کی پانچ ضرورتیں سو یا درکھنا چاہئے کہ مذہب کی قرآن کریم سے پانچ ضرورتیں ثابت ہوتی ہیں۔اول: وجود باری تعالیٰ کا ثبوت اور اس کی صفات کا علم۔دوم: انسان کی روحانی طاقتوں کا بیان اور ان کا ثبوت۔سوم :۔ان امور کا بیان جو روحانی طاقتوں کی تکمیل اور امداد کے لئے ضروری ہیں۔چہارم :۔انسانی زندگی کے مال کا بیان اور اس کا ثبوت۔