فضائل القرآن

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page iv of 434

فضائل القرآن — Page iv

۱۹۲۸ء کے جلسہ سالانہ پر حضور نے ان تقاریر کے سلسلہ کا آغاز فرمایا اور ۲۸ دسمبر ۱۹۳۸ء کو حضور نے اس بلند پای علمی موضوع پر چھٹی تقریر فرمائی۔ان تقاریر میں آپ نے قرآن کریم کے حقائق و معارف اور اس کے اسرار مخفیہ سے تعلق رکھنے والے علوم کے خزانوں پر مشتمل مضامین بیان فرمائے ہیں۔ان تقاریر میں قرآن کریم کی عظمت اور عالی مرتبت اور اس کے معانی و تفاسیر کا ایک نیا اور دلکش اسلوب نظر آتا ہے۔آپ نے تفسیر القرآن کے ایسے مؤثر اصول پیش فرمائے ہیں جو عدیم المثال ہیں۔سیدنا حضرت امیر المومنین خلیفہ امسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اجازت و منظوری سے نظارت نشر و اشاعت قادیان کتاب" فضائل القرآن “ کو پہلی بار کمپوز کر واکر افادہ عام کے لئے شائع کر رہی ہے۔الحمد للہ۔اللہ تعالی اس کتاب کی اشاعت کو ہر لحاظ سے باہرکت کرے۔آمین اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزانہ دعا ہے کہ وہ ہم سب کو نور قرآن سے منور کر دے اور اس نادر خزانہ سے کما حقہ فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین خاکار حافظ مخدوم شریف ناظر نشر واشاعت قادیان