فضائل القرآن

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page iii of 434

فضائل القرآن — Page iii

بِسمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ پیش لفظ سید نا حضرت اقدس مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام سے جب قادیان کے ہندوؤں اور آریوں نے نشان نمائی کا مطالبہ کیا تو آپ باز نہ تعالیٰ ہوشیار پور تشریف لے گئے جہاں پر آپ کو بہت سی صفات محمودہ کے حامل ایک موعود بیٹے کی بشارت دی گئی جو " پیشگوئی مصلح موعود " کے نام سے جماعت احمدیہ میں معروف و مشہور ہے۔اللہ تعالی نے اپنے وعدہ کے مطابق حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد الصلح الموعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بابرکت وجود میں اس پیشگوئی کے ہر حصہ کو بڑی شان سے پورا فرمایا۔پیشگوئی میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ وہ فرزند دلبند علومِ ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا اور اس کے آنے کا ایک مقصد یہ ہے کہ تادین اسلام کا شرف اور کلام اللہ کا مرتبہ لوگوں پر ظاہر ہو “ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ساری زندگی اس مقصد کو پورا کرتے ہوئے کلام اللہ یعنی قرآن کریم کی خدمت میں گزری ہے۔آپ نے قرآن کریم کی بے لوث خدمت کی ہے۔قرآن مجید کے ترجمہ اور مختصر تفسیر کی صورت میں تفسیر صغیر، قرآن کریم کی منتخب سورتوں کی پر معارف تفسیر کے ساتھ تفسیر کبیر، فضائل القرآن اور آپ کی بے شمار تقام میراس کا واضح ثبوت ہیں۔سیدنا حضرت مصلح موعود خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی فضائل القرآن “ کے موضوع پر چھ عظیم الشان تقاریر اس مجموعہ کے ذریعہ احباب جماعت کی خدمت میں پیش کی جارہی ہیں۔یہ تقریریں انوار العلوم کی مختلف جلدوں میں شائع ہوئی ہیں۔احباب جماعت کی سہولت کی خاطر ان کو یکجائی صورت میں کتابی شکل میں شائع کیا جا رہا ہے۔