فضائل القرآن

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 416 of 434

فضائل القرآن — Page 416

فصائل القرآن نمبر۔۔۔416 پس اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بازو! اپنے اندر جوش اخلاص اور ہمت پیدا کرو۔تم آسمان کی طرف اُڑو کیونکہ تمہارا خدا او پر ہے۔تم نیچے مت دیکھو اور معمولی معمولی باتوں کے پیچھے مت پڑو کیونکہ اللہ تعالی تمہیں طائر بنانا چاہتا ہے۔کتنی چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں جن پر تمہیں ابتلاء آجاتے ہیں۔کہیں اس بات پر لڑائی ہو جاتی ہے کہ فلاں عہدہ مجھے کیوں نہیں ملا، کہیں اس بات پر کوئی شخص ٹھو کر کھا جاتا ہے کہ مجمن کا سیکرٹری فلاں کیوں بنا مجھے کیوں نہ بنا یا گیا۔گویا ہر وقت اُن کی نظر نیچی رہتی ہے حالانکہ اللہ تعالیٰ تم کو طائر بنانا چاہتا ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے كُل انسانِ الْزَمْنَهُ طَيْرَهُ فِي عُنُقِهِ ہم نے ہر انسان کی گردن کے نیچے ایک طائر باندھ رکھا ہے۔اب بتاؤ جس کی گردن کے نیچے کوئی چیز باندھ دی جائے اُس کی نگاہ بھی نیچی بھی ہو سکتی ہے وہ تو ہمیشہ اوپر کی طرف دیکھے گا۔پس اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے اس امر کی طرف اشارہ کیا ہے کہ تم اپنی نگا ہیں ہمیشہ اُونچی رکھو کیونکہ تم مسلمان ہو اور مسلمان کے برابر دنیا میں اور کوئی نہیں ہوتا۔پس فائدہ اُٹھاؤ میرے اس وعظ ونصیحت سے اور جب اپنے گھروں میں جاؤ تو اس ارادے اور نیت کے ساتھ جاؤ کہ آئندہ ہم چو ہے اور چھپکلیاں نہیں بنیں گے بلکہ وہ طائر بنیں گے جو ہواؤں میں اُڑتے پھرتے ہیں اور اپنے خدا کی