فضائل القرآن

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 266 of 434

فضائل القرآن — Page 266

فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰ 266 جانے والا مجرم ہوتا ہے تو خدا تعالیٰ کے دربار سے اٹھ کر چلا جانے والا کیوں مجرم نہیں ہوگا۔اسی لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مجلس میں سب لوگ بیٹھے رہیں اگر کسی ضرورت کی وجہ سے اُٹھنا پڑے تو اجازت لیکر جائیں گے۔اس مجلس میں جو ۱۵-۲۵ ہزار افراد پر مشتمل ہے لوگوں کا اجازت لینا تو مشکل ہے مگر میں یہ ضرور کہتا ہوں کہ جو لوگ ضرور تا باہر جائیں وہ ضرورت پوری کر کے جلد واپس آجائیں اور وہ سمجھیں کہ اُن کا اس مجلس میں بیٹھنا فضول نہیں۔اول تو جو بات بھی کان میں پڑے گی اگر مضبوطی کے ساتھ اسے پکڑ لیا جائے گا تو وہ نجات کا ذریعہ بن جائے گی لیکن اگر کوئی بات سمجھ میں نہیں آتی تو بھی اس مجلس میں بیٹھنا نیکی ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ ہر احمدی قرآن کریم کا ترجمہ جانتا ہو مگر بہت ہیں جو نہیں جانتے لیکن جب وہ قرآن پڑھتے ہیں تو انہیں ثواب ہوتا ہے۔اسی طرح اس مجلس میں خواہ کسی کو آواز نہ آئے اور تقریر کا مطلب نہ سمجھ سکے تب بھی بیٹھنے پر ثواب حاصل ہوتا ہے۔اس کے بعد میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میرا آج کا مضمون اُس گذشتہ مضمون کی ایک کڑی ہے جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے میں چار سال سے متواتر بیان کرتا آرہا ہوں یعنی آج کا مضمون کی پانچویں قسط ہے۔بعض مضامین ایسے ہوتے ہیں کہ اُن کو ہستی باری تعالیٰ کے مضمون کی طرح اتنی وسعت حاصل ہوتی ہے کہ اُن کو خواہ کتنی بار بیان کیا جائے اُن میں تکرار پیدا نہیں ہو سکتا۔کے مضمون میں بھی تکرار نہیں کیونکہ خدا تعالیٰ کے کلام میں اتنے معارف ہیں کہ چاہے ساری دنیا مل کر قیامت تک انہیں بیان کرتی رہے وہ کبھی ختم نہ ہونگے۔اس موضوع پر گذشتہ سالوں میں جو لیکچر دیئے گئے ہیں۔وہ شائع نہیں ہو سکے اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ میر امنشاء ہے کہ مکمل ایک جلد کی شکل دے کر ان کو شائع کیا جائے تا کہ قرآن کریم اور دوسرے مذاہب کی الہامی کتب کا مقابلہ کرتے وقت جماعت کے لوگوں کے لئے سہولت اور آسانی پیدا ہو جائے اور براہین احمدیہ کو مکمل کرنے کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا جو منشاء تھا اس کے پورا کرنے میں ہم بھی حصہ لے سکیں۔