فضائل القرآن — Page 265
فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰ 265 قرآن کریم میں بھی آتا ہے کہ ایسے نمائشی لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں بھی تھے۔جب مجلس منعقد ہوتی تو وہ بھی آجاتے۔گفتگو شروع ہونے سے پہلے ہر ایک پر نظر پڑتی ہے۔صحابہ اُن کو دیکھتے لیکن جب کام شروع ہو جاتا تو آنکھ بچا کرکھسکنے لگتے۔اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کے متعلق فرماتا ہے۔قَدْ يَعْلَمُ اللهُ الَّذِيْنَ يَتَسَلَّلُونَ مِنْكُمْ لِوَاذًا وہ لوگ جو تم میں سے نظر بچا کر مجلس سے بھاگ جاتے ہیں اللہ تعالیٰ اُن کو خوب جانتا ہے۔ایسے نمائشی ممبر یہاں بھی ہوتے ہونگے مگر کئی لوگ ایسے ہیں جو اس بات کی اہمیت کو نہیں سمجھتے اور وہ جانتے نہیں کہ ان کا یہ فعل کیسا ہے۔حدیثوں میں آتا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک دفعہ تقریر کر رہے تھے کہ آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے کہ اس مجلس میں ایک شخص آیا۔اُس نے دیکھا کہ مجلس بھری ہوئی ہے۔اُس تک آواز مشکل سے پہنچتی تھی مگر اُس نے یہ خیال کر کے کہ ذکر الہی ہو رہا ہے یہاں سے جانا نہیں چاہئے۔شرم کر کے بیٹھ گیا۔خدا تعالیٰ نے کہا میں بھی اس کے گناہوں کے متعلق شرم کروں گا اور اُن کے بارے میں گرفت نہیں کرونگا پھر ایک اور شخص آیا۔اُس نے بھی دیکھا کہ مجلس میں بیٹھنے کی جگہ نہیں مگر وہ ادھر اُدھر تلاش کر کے ایسی جگہ بیٹھ گیا جہاں سے آوازسُن سکے۔خدا تعالیٰ نے فرمایا۔جس طرح یہ شخص کوشش کر کے آگے بڑھائیں بھی اسے اپنے قرب میں جگہ دونگا۔پھر ایک تیسرے شخص کے متعلق اللہ تعالیٰ نے خبر دی۔وہ آیا مگر یہ دیکھ کر آواز نہیں پہنچتی واپس چلا گیا۔اللہ تعالٰی نے فرمایا کہ جس طرح یہ شخص ذکر الہی کی مجلس سے واپس چلا گیا اسی طرح میں بھی اسے منہ پھیر لونگا اور رحمت کے دروازے اس کے لئے نہیں کھولو نگا سے غرض ذکر الہی کی مجلس کے آداب ہوتے ہیں۔وہ لوگ جن کے دل میں مرض تھا اُن کا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی علاج نہ کر سکے۔یہی فرمایا کہ ایسا شخص آیا اور چلا گیا۔جب ایسا بیمار دل رکھنے والے کا علاج رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نہ ہو سکا تو ہم سے کس طرح ہو سکتا ہے مگر کئی لوگ بے خبری کی حالت میں مارے جاتے ہیں۔انہیں اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ جو کام وہ کرتے ہیں اس کا نتیجہ کیسا نکلے گا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جب ذکر الہی کی مجلس منعقد ہوتی ہے تو اُس کے خاتمہ تک فرشتے نازل ہوتے اور خدا تعالیٰ کی رحمت لاتے رہتے ہیں۔ذکر الہی کی مجلس ایسی مجلس ہوتی ہے جیسا کہ بادشاہ کا دربار ہواگر بادشاہ کے دربار سے اُٹھ کر