فضائل القرآن

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 14 of 434

فضائل القرآن — Page 14

فصائل القرآن نمبر۔۔۔قابل حل ہے۔تراجم قرآن کی ضرورت (۳۶) یہ بھی کہ قرآن کو تر جمہ کے ساتھ شائع کرنا کیوں ضروری ہے؟ حفاظت قرآن کے ذرائع (۳۷) قرآن کریم کی حفاظت کا جو دعویٰ کیا گیا ہے اس پر بحث کرنا ضروری ہے کہ اس دعوئی کے لئے کیا ذرائع اختیار کئے گئے ہیں۔قرآن کریم کو شعر کیوں کہا گیا ہے 14 (۳۸) قرآن کریم کو جو اس زمانہ کے لوگوں نے کہا کہ یہ ایک شاعر کا کلام ہے اور قرآن کریم نے اس کی تردید کی ہے سو س کا کیا مطلب ہے۔یعنی قرآن میں شعر کا کیا مفہوم ہے۔اور جب خدا تعالیٰ قرآن کریم کے متعلق کہتا ہے کہ یہ کسی شاعر کا کلام نہیں تو اس کا کیا مطلب ہے۔قرآن کریم آہستہ آہستہ کیوں نازل ہوا (۳۹) یہ بحث بھی ضروری ہے کہ قرآن کریم ٹکڑے ٹکڑے کر کے کیوں نازل ہوا۔کیوں نہ ایک ہی دفعہ نازل ہو گیا۔قرآن کریم کا کوئی ترجمہ اس کے سارے مضامین پر حاوی نہیں ہو سکتا (۴۰) یہ ثابت کرنا بھی ضروری ہے کہ قرآن کریم کا کوئی ترجمہ اس کے سارے مضامین پر حاوی نہیں ہوسکتا۔