فضائل القرآن — Page 13
فصائل القرآن نمبر۔۔۔قرآن ذو المعارف ہے (۳۰) یہ بحث بھی ضروری ہے کہ قرآن ذو المعارف ہے اور یہ اس کی خوبی ہے نقص نہیں کہ ایک آیت کے کئی کئی معنے ہوتے ہیں۔قرآن کامل کتاب ہے 13 (۳۱) اس بات پر بحث کرنی بھی ضروری ہے کہ قرآن کریم کامل کتاب ہے اور اب کسی اور آسمانی کتاب کی ضرورت نہیں۔مگر اس کے باوجو د سنت اور حدیث کی ضرورت ہے اور اس سے قرآن کریم کے کمال میں نقص پیدا نہیں ہوتا۔قرآن کریم کی فصاحت (۳۲) قرآن کریم جو صحیح ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔اس کا کیا مطلب ہے اور یہ کہ وہ کس طرح بے مثل ہے اور کیوں کوئی اس کی مثل نہیں لاسکتا۔قرآن کریم کا دوسری الہامی کتب سے مقابلہ (۳۳) قرآن اور دوسری کتابوں کی تعلیم کا مقابلہ بھی ضروری ہے۔ایک بے نظیر روحانی، جسمانی، تمدنی اور سیاسی قانون (۳۴) اجمالی طور پر اس امر پر بحث کرنا بھی ضروری ہے کہ قرآن کریم بے نظیر روحانی، جسمانی تمدنی اور سیاسی قانون ہے۔قرآن کریم کے استعارات (۳۵) قرآن کریم میں استعارات کیوں آئے ہیں۔ان کی کیا ضرورت ہے۔یہ سوال بھی